شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 293 of 670

شیطان کے چیلے — Page 293

292 دیجئے تو البتہ خاتمیت باعتبار تاخیر زمانی صحیح ہوسکتی ہے۔مگر میں جانتا ہوں کہ اہل اسلام میں سے کسی کو یہ بات گوارا نہ ہوگی۔" ( تحذیرالناس صفحہ 7۔مطبوعہ مکتبہ قاسم العلوم کورنگی کراچی۔1396ھ ) اسی طرح نامور صوفی حضرت ابو عبداللہ محمد بن علی حسین الحکیم الترندی (المتوفی 308ھ) فرماتے ہیں: 66 الجهلة “ " يظن ان خاتم النبيّن تاويله انه آخرهم مبعثاً فاى منقبة في هذا ؟ هذا تاويل البله (کتاب۔خاتم الاولیاء۔صفحہ 341 - المكتبه الكاثولیکیة بیروت) ترجمہ:۔یہ جو گمان کیا جاتا ہے کہ خاتم النبیین کی تاویل یہ ہے کہ آپ مبعوث ہونے کے اعتبار سے آخری نبی ہیں۔بھلا اس میں آپ کی کیا فضیلت وشان ہے؟ اور اس میں کونسی علمی بات ہے؟ یہ تو احمقوں اور جاہلوں کی تاویل ہے۔پس آنحضرت یہ مقام اور مرتبہ اور شان اور صفات کے اعتبار سے اور شریعت کے اعتبار سے سب سے آخری نبی ہیں لیکن زمانہ اور وقت اور بعثت کے اعتبار سے نہیں کیونکہ فضیلت اور کمال ، مقام ومرتبہ کے لحاظ سے ہوتا ہے زمانہ کے لحاظ سے نہیں۔(11) آنحضرت ﷺ کوسورۃ الزلزال کے معنے سمجھنے میں غلطی لگی راشد علی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر یہ اتہام بھی لگایا ہے کہ آپ نے کہا ہے کہ حضرت محمد نے سورۃ الزلزال کے معنے غلط سمجھے تھے (نعوذ باللہ )۔چنانچہ وہ لکھتا ہے: "Mohammad Prophet misunderstood the meaning of surah Alzilzal۔" (Beware۔۔۔۔۔) اس کے جواب میں ہم کہتے ہیں لعنة الله علی الکاذبین۔یہ راشد علی کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کھلا کھلا افتراء ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایسی کوئی بات کسی جگہ بھی بیان نہیں کی بلکہ فرمایا