شیطان کے چیلے — Page 242
241 نے ایک ادب اور سچائی اور دعاؤں کے ساتھ بادشاہوں کو خط لکھے اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ملکہ کو خط لکھا اور اسے یہ دعا بھی دی: ” اے قادر توانا! ہم تیری بے انتہا قدرت پر نظر کر کے ایک اور دعا کے لئے تیری جناب میں جرات 66 کرتے ہیں کہ ہماری محسنہ قیصرہ ہند کو مخلوق پرستی کی تاریکی سے چھوڑا کر لا اله الا الله محمد رسول الله پر اس کا خاتمہ کر “ ( تحفہ قیصریہ۔جلسہ احباب۔روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 290) پس راشد علی اور اس کا پیر جس طرح خود خدا تعالیٰ کے نشانوں سے تہی دست ہیں اسی طرح اسلام کو بھی نعوذ باللہ خدا تعالیٰ کی تائید اور نصرت کے نشانوں سے خالی اور بے فیض مذہب سمجھتے ہیں مگر ہم خدا تعالیٰ کے نشانوں کا روز مشاہدہ کرتے ہیں جو وہ اپنے دین اور حضرت محمد مصطفی اللہ کے دین کی تائید کے لئے اپنے ادنی غلاموں کو عطا کرتا ہے۔اور ہم دیکھتے ہیں آج اسلام موسی کا طور ہے جہاں خدا بولتا ہے۔فالحمد للہ وو (11) تین لاکھ الہامات راشد علی اپنے اوپر پھر جھوٹ کی لعنت ڈالتے ہوئے لکھتا ہے کہ مرزا صاحب کو بڑا زعم تھا کہ ان پر تین لاکھ الہامات نازل ہوئے۔“ یہ راشد علی کا ایک اور جھوٹ ہے جس پر ہمارا جواب یہ ہے کہ لعنة الله على الكاذبين اس جھوٹے پر تو جھوٹ کی لعنت کا طوق پڑا ہوا ہے۔اگر وہ یہ چاہتا ہے کہ لعنت کے اس طوق کی ایک کڑی ہی کم ہو جائے تو اسے چاہئے کہ تین لاکھ الہامات نازل ہونے کے زعم پر مبنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی بیان تو پیش کرے۔ہے۔ہمارا چیلنج ہے کہ وہ کبھی بھی کوئی ایسا بیان پیش نہیں کر سکتا کیونکہ وہ اپنے اس بیان میں کلیۂ جھوٹا