شیطان کے چیلے — Page 202
201 برادرم سلمه نوازش نامہ آپ کا پہنچا۔یاد آوری کا مشکور ہوں۔میں جناب مرزا جی صاحب مرحوم کو نیک۔بزرگ۔اسلام کا خدمت گذار۔شریف النفس۔خدا یاد پہلے بھی اور اب بھی خیال کر رہا ہوں۔مجھے ان کے مریدوں سے کسی قسم کی مخالفت نہیں ہے۔بلکہ افسوس کرتا ہوں کہ چند ایک امورات کی وجہ سے ان کی زندگی میں ان کا شرف حاصل نہ کر سکا۔نیازمند سلطان محمد از انباله رسالہ نمبر 9 پیشگوئی کی عین مطابق محمدی بیگم کے والد مرزا احمد بیگ کی موت سے اس خاندان کی تو بہ اور رجوع الی اللہ کا نتیجہ تھا کہ اس میں سے بہت سے افراد اس پیشگوئی کے مصدق ہو کر حلقہ بگوش احمدیت ہوئے۔جن کی تفصیل ذیل میں درج ہے۔1۔اہلیہ مرزا احمد بیگ صاحب ( والدہ محمدی بیگم۔یہ موصیبہ تھیں) 2۔ہمشیرہ محمدی بیگم 3۔مرز امحمد احسن بیگ، جو مرزا احمد بیگ کے داماد تھے اور اہلیہ مرزا احمد بیگ کے بھانجے تھے۔4۔عنایت بیگم ہمشیرہ محمدی بیگم 5۔مرز امحمد بیگ صاحب پسر مرزا احمد بیگ صاحب 6۔مرز امحمود بیگ صاحب پوتا مرزا احمد بیگ صاحب 7 - دختر مرزا نظام دین صاحب اور ان کے گھر کے سب افراد 8۔مرزا گل محمد پسر مرزا نظام دین صاحب 9۔اہلیہ مرزا غلام قادر صاحب (موصیہ تھیں ) 10 - محمودہ بیگم ہمشیرہ محمدی بیگم صاحبہ 11 - مرز امحمد اسحاق بیگ صاحب ابن مرزا سلطان محمد صاحب۔یہ سب محمدی بیگم کے بالکل قریبی رشتہ دار ہیں اور یہ سب اس پیشگوئی کے بعد اس کی صداقت کو