شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 200 of 670

شیطان کے چیلے — Page 200

199 کے مطابق لازماً اس کی موت واقع ہوتی۔اور پھر اس کے بعد محمدی بیگم کا نکاح حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ضروری اور اٹل ہو جاتا۔اس تفصیل کو جاننے کے بعد کسی کا یہ کہنا کہ یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی بالکل بے بنیاد اور جھوٹ ہے۔مرز اسلطان محمد کی تو بہ کا قطعی ثبوت مرزا سلطان محمد نہ صرف یہ کہ حقیقہ تو بہ کر چکے تھے بلکہ اس پیشگوئی کی صداقت کے مصدق بھی تھے۔نیز یہ بھی کہ اس کی تصدیق پر نہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں قائم رہے بلکہ صدقِ دل سے اپنی موت تک اس پر ثبات دکھایا، اس کا ثبوت یہ ہے کہ کتاب انجام آتھم میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مذکورہ بالا چینج کے شائع ہونے پر آریوں اور عیسائیوں میں سے بعض لوگ ان کے پاس پہنچے اور انہیں ایک خطیر رقم دینے کا وعدہ کیا تاوہ حضرت اقدس پر نالش کریں۔مرزا سلطان محمد جن سے محمدی بیگم کی شادی ہوئی انہوں نے نہ صرف یہ کہ تو بہ کی بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عقیدتمند بن گئے اور اس پیشگوئی کی صداقت کے گواہ بنے۔ان کی گواہی انتہائی وزنی اور حتمی اس لئے ہے کہ ان کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کی موت اور پھر اس کی بیوہ کے اپنے نکاح میں آنے کی پیشگوئی کی تھی اور اپنی متعدد کتب و اشتہارات میں ان کا ذکر بھی فرمایا تھا ، ان کو تو آپ سے طبعا دشمنی اور عناد ہونا چاہئے تھا۔لیکن وہ چونکہ حق پرست اور نیک فطرت انسان تھے اس لئے انہوں نے کسی منفی جذبے کو اپنی فطری سچائی پر غالب نہ آنے دیا۔اس کا نا قابل رو ثبوت یہ ہے کہ حافظ جمال احمد صاحب فاضل مبلغ سلسلہ نے ان کا ایک انٹر ویو لیا جو اخبار الفضل۔13/9 جون 1921 ء میں ” مرزا سلطان محمد صاحب کا ایک انٹرویو کے عنوان سے شائع ہوا۔اس میں انہوں نے بیان کیا کہ وو ” میرے خسر جناب مرزا احمد بیگ صاحب واقع میں عین پیشگوئی کے مطابق فوت ہوئے ،مگر خدا تعالیٰ غفور الرحیم ہے، اپنے دوسرے بندں کی بھی سنتا ہے اور رحم کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔میں ایمان سے کہتا ہوں کہ یہ نکاح والی پیشگوئی میرے لئے کسی قسم کے بھی شک وشبہ کا باعث نہیں ہوئی۔باقی رہی بیعت کی بات سو میں قسمیہ کہتا ہوں کہ جو ایمان اور اعتقاد مجھے حضرت مرزا صاحب پر ہے میرا خیال ہے کہ آپ کو بھی جو بیعت کر چکے ہیں اتنا نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔باقی میرے دل کی حالت کا اندازہ اس سے لگا سکتے ہیں کہ اس پیشگوئی کے