شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 157 of 670

شیطان کے چیلے — Page 157

156 وانفسکم کی بجائے باموالهم وانفسھم اس کے بعد ہے۔اب را شد علی کا یہ کہنا کہ یہاں باموالهم وانفسھم کی بجائے باموالکم وانفسکم لکھ دیا جاۓ اور فی سبیل اللہ کے الفاظ شروع سے اٹھا کر بعد میں لکھے جائیں، قرآن کریم میں تحریف کی جسارت نہیں تو اور کیا ہے؟ راشد علی جو قرآن کریم کی آیات کو بدلنے پر دوسروں کو ترغیب دے رہا ہے، کیا خود سورہ توبہ کی اس آیت میں اسی طرح تبدیلی کرنے کی بے باکی کرے گا جس طرح کہ دوسروں سے کرانا چاہتا ہے؟ یہ لوگ تعصب اور بے باکی میں حد سے اس قدر تجاوز کر چکے ہیں کہ قرآنِ کریم کی آیات میں تبدیلی کی تحریص سے بھی گریز نہیں کرتے۔پھر راشد علی لکھتا ہے : تیسری آیت: وما ارسلنا من قبلک من رسول و لا نبى و لا محدث الا انا تمنى القى الشيطن في امنيته فينسخ الله ما يلقى الشيطان ثم يحكم الله اياته ( براہین احمدیہ 348 ) ناظرین دیکھئے اصل آیت من رسول تک تحریر کی گئی آگے اپنی طرف سے ساری عبارت لگائی اور محدث کا لفظ جو سارے قرآن مجید میں نہیں ہے داخل کر دیا۔یہ سارا ڈھونگ مرزا قادیانی نے اپنے آپ کو محدث وملهم من الله ثابت کرنے کے لئے رچایا۔“ قارئین کرام! براہین احمدیہ صفحہ 655 روحانی خزائن جلد ا کی جس عبارت کو راشد علی نے نقل کیا ہے اور نقل کرنے کے بعد جو حملہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کیا ہے دیکھئے یہ حملہ آپ پر نہیں بلکہ حضرت عبداللہ ابن عباس پر کیا گیا ہے۔آپ کی بیان فرمودہ عبارت ملاحظہ فرماویں کہ "آپ لوگ کیوں قرآن شریف میں غور نہیں کرتے اور کیوں سوچنے کے وقت غلطی کھا جاتے ہیں۔کیا آپ صاحبوں کو خبر نہیں کہ صحیحین سے ثابت ہے کہ آنحضرت یہ اس امت کے لئے بشارت دے چکے ہیں کہ اس امت میں بھی پہلی امتوں کی طرح محدّث پیدا ہوں گے اور محدث بفتح دال وہ لوگ ہیں جن سے مکالمات و مخاطبات الہیہ ہوتے ہیں اور آپ کو معلوم ہے کہ ابن عباس کی قرات میں آیا ہے، وما ارسلنا من قبلك من رسول ولا نبى ولا محدث الا اذا تمنى القى الشيطان في امنيته فينسخ الله ما يلقى الشيطان ثم يحكم الله آیاته (الحج:۳۵) پس اس آیت کی رُو سے