شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 76 of 670

شیطان کے چیلے — Page 76

76 اپنے خسر کی بکریاں چرانے کا ذکر ہے۔اور انجیل مرقس 3/6 میں لکھا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو بڑھتی ہونے کا طعنہ دیا گیا۔پس راشد علی کا اعتراض براہِ راست انبیاء علیہم السلام پر ہے اور سب سے بڑھ کر اس کی زد ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ پر پڑتی ہے۔اس سے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ اعتراض کلیۂ قابل رڈ ہے۔حقیقت یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو خدا تعالی کی نوکری اختیار کر چکے تھے۔در مولی کو چھوڑ کر آپ کو نہ کسی نوکری کی خواہش تھی نہ ضرورت۔خدا تعالیٰ نے آپ کو سنت انبیاء سے حصہ عطا فرمانا تھا۔البتہ اس کا سبب سید عبدالحفیظ جیسا ایک غاصب شخص بن گیا جس نے آپ سے آپ کے والد کی پنشن کی رقم اڑا لی تھی۔(3) زن ، زر، زمین اور نام ونمود مسیح پاک علیہ السلام پر زبان طعن دراز کرتے ہوئے راشد علی لکھتا ہے۔سخت مایوسی کے اس دور نے مرزا صاحب کو مذہب کی طرف دھکیلا اور پھر مذہب کو انہوں نے اپنی دبی ہوئی خواہشات ( زن، زر، زمین اور نام و نمود ) کے حصول کا ذریعہ بنالیا۔“ (بےلگام کتاب) را شد علی کی ان خرافات کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بچپن اور جوانی کے زمانہ کی پاک سیرت پر مشتمل بیسیوں روایات میں سے صرف تین روایات پیش ہیں۔ان سے ایک قاری کے لئے یہ اندازہ کرنا مشکل نہیں ہو گا کہ راشد علی اور اس کے ہم مشرب یقیناً جھوٹے ہیں اور اس دور میں مکذبین انبیاء کے حقیقی مثیل ہیں۔" حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے آپ کے بچپن کا ایک عجیب واقعہ یوں بیان کیا ہے کہ آپ چھوٹی عمر میں ہی اپنی ایک ہم عمر سے ( جو بعد میں آپ سے بیاہی گئی ) فرمایا کرتے تھے کہ دعا کر کہ خدا میرے نماز نصیب کرے“ وو ( حیات طیبہ۔مصنفہ شیخ عبدالقادر سابق سوداگرمل۔صفحہ 10 مطبوعہ 1959ء)