سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 523 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 523

465 صورت میں گیا تھا۔وہاں جہاں قید کی سختیوں اور صعوبتوں میں وقت گذرا وہاں ساتھ ساتھ جماعتی کاموں کا موقع بھی میسر آیا تھا۔ان کاموں کی تفصیل میں نے حضور کی خدمت میں عرض کی تو حضور نے اس عاجز کو اسی شفقت اور محبت سے نوازا جیسے ایک کامیاب مبلغ کو جو بیرونی ممالک سے واپسی پر حضور سے ملاقات کے لئے حاضر ہوتا ہے تو حضور اس کو نوازتے ہیں۔حضور نے کوائف کو بغور سنا اور بہت سے مزید حالات جاپانیوں کی قید کے دریافت فرمائے۔۔۔اور خوشنودی کا اظہار فرماتے ہوئے۔جَزَاكُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ - فرمایا اور رخصت کی اجازت فرمائی۔ملاقات کے کمرہ سے باہر آنے پر کارکنان بہت حیران تھے کہ اتنا وقت کیوں لگ گیا مگر یہ عاجز حضور پر نور کی قدردانی اور شفقت پر بے حد سرشار تھا جو اتنے عرصہ بعد ملاقات پر نصیب ہوئی۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ۔الفضل ۱۷۔اپریل ۱۹۶۶ء صفحه ۴) مکرم الحاج چوہدری اللہ بخش صاحب چندر کے منگولےضلع سیالکوٹ مندرجہ ذیل واقعہ لکھتے ہیں جس میں ایک فقہی مسئلہ کی وضاحت بھی ہے اور غیر معمولی پیار و محبت بھی۔ماہ اپریل ۱۹۲۷ء کا واقعہ ہے ہم آٹھ احمدی قریب قریب کی جماعتوں کے چندر کے منگوئے میانوالی و خانانوالی اور رلیو کے ضلع سیالکوٹ سے سفر حج کے لئے تیار ہوئے۔سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی خدمت اقدس میں گزارش کی کہ حضور ہم زمیندار پیشہ ہیں فصل پک چکی ہے اور اولاد بھی چھوٹی ہے اگر حضور اجازت فرما ئیں تو سفر حج کی رقم اشاعتِ اسلام کے لئے داخل خزانه صدرانجمن احمد یہ قادیان کر دی جائے۔حضور نے فرمایا جس پر حج فرض ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ حج ہی کرے کیا مسجد تعمیر کر دینے سے نماز معاف ہوسکتی ہے؟ ساتھ ہی ہمارے عرض کرنے کے بغیر ہی حضور نے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کو ارشاد فرمایا۔کہ ان کو شیخ نیاز احمد صاحب انسپکٹر پولیس سی آئی اے کراچی ڈاکٹر حاجی خاں صاحب عدن اور سیٹھ ابوبکر یوسف صاحب جدہ کے نام خطوط تحریر کر دیں