سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 391 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 391

348 حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ (اہم متین۔چھوٹی آپا ) حضرت سیدہ انتم متین مریم صدیقہ ( چھوٹی آپا ) بنت حضرت میر محمد اسماعیل صاحب سے حضور کا نکاح ۳۰۔ستمبر ۱۹۳۵ء کو ہوا۔اس مبارک نکاح کا اعلان حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے سات بجے صبح بیت اقصیٰ میں کیا۔اس موقع پر انہوں نے فرمایا :- " خطبہ نکاح میں تقویٰ کی آیات پڑھی جاتی ہیں اور مسائل ونصائح بیان کئے جاتے ہیں تاکہ فریقین نیکی و تقویٰ اختیار کریں۔نکاح کی بنیاد تقویٰ اور پرہیز گاری پر ہے پر میں وہ مسائل کس کے سامنے بیان کروں جس کے سامنے میں خود انتہائی عقیدت و نیاز مندی سے سر جھکا تا ہوں۔مجھے یہ فخر عطا ہوا کہ میں اعلان نکاح کروں ورنہ میں کوئی نصائح اور مسائل بیان کرنے کے قابل نہیں ہوں“ (الفضل ۲۔اکتوبر ۱۹۳۵ء صفحه ۲) اس کے بعد آپ نے حضرت میر محمد اسماعیل صاحب کے بلند روحانی مقام اور حضرت مسیح موعود کی کمال اطاعت کا ذکر کیا اور حضرت فضل عمر کے بلند روحانی مقام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : - حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی کسی کے شاگرد نہ تھے اسی طرح آپ بھی کسی کے شاگرد نہیں ہیں۔بے شک آپ سکول میں پڑھتے رہے ہیں مجھ سے بھی پڑھتے رہے ہیں مگر ہر جماعت میں فیل ہوتے تھے۔مگر آج آپ کا جو علم ہے جو عرفان ہے جو قوت ہے جو شجاعت ہے جو تقویٰ ہے، جو طہارت ہے یہ سب خداداد ہے۔خدا تعالیٰ نے ہی آپ کو خلافت عطا فرمائی اور اسی نے اسے چلانے کے لئے ہر قسم کی قوتیں اور طاقتیں عطا کیں اور خدا ہی آپ کے سب کام کر رہا ہے ہر شعبہ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایسے علوم عطا کئے ہیں کہ جو علوم لدنی ہیں۔“ الفضل ۲۔اکتوبر ۱۹۳۵ء صفحه ۲) حضرت مفتی صاحب نے تعد دازدواج کے متعلق اسلامی تعلیم پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے اس کے بعض فوائد بیان کئے اور بعض دلچسپ مثالیں بھی بیان فرما ئیں۔اس دن نماز عصر کے بعد تقریب رخصتانہ عمل میں آئی۔پچاس کے قریب احباب کو