سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page iv
کو شرف قبولیت بخشتے ہوئے مقبول خدمت کی توفیق عطا فرمائے آمین۔مسودہ کا جائزہ لینے کے لئے حضور انور نے درج ذیل احباب پر مشتمل کمیٹی مقرر فرمائی۔ان سب بزرگوں نے مسودہ کا تفصیلی جائزہ لے کر بعض نہایت اہم اور بنیادی امور کی طرف راہنمائی فرمائی اور اپنی قیمتی آرا سے نوارًا فَجَزَاهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ فضل عمر فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی خواہش۔نے بھی بہت محنت اور توجہ سے سارا مسودہ پڑھ کر بعض اہم امور کی نشاندہی فرمائی جس کے لئے ادارہ ہذا ان کا دلی شکر یہ ادا کرتا ہے۔بہت سے مربیان سلسلہ نے اس اہم کام کے سلسلہ میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے۔ان میں خصوصیت سے قابلِ ذکر ہیں۔ان سب دوستوں نے نہایت محنت اور اخلاص سے خدمات سرانجام دی ہیں۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ بھی خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں کہ ان کی مخلصانہ کوششوں سے اس جلد کی بر وقت تکمیل ہو سکی۔مختلف نادر فوٹوز جو آپ اس جلد میں ملاحظہ کر رہے ہیں ان کی فراہمی کے سلسلہ میں جز کا دلی شکر یہ ادا کرتا ہے کہ انہوں نے بہت محنت اور غیر معمولی کاوشوں سے یہ فوٹوز تلاش کر کے بہم پہنچائی ہیں۔خاکسار ان سب احباب کے لئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو احسن جزاء عطا فرمائے اور اپنے فضلوں اور رحمتوں سے نوازے۔آمین