سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 325 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 325

291 کا دودھ پیا ہے۔اسکے علاوہ میرا ایک جسمانی تعلق بھی بھیرہ سے ہے کہ میری دوسری بیوی امتہ الحی مرحومہ اس بھیرہ سے متعلق تھیں اور حضرت مولوی صاحب کی صاحبزادی تھیں میں اپنی زندگی میں ہمیشہ انہیں کہا کرتا تھا کہ میں تمہیں بھیرہ لے جاؤں گا اور پھر ہم حضرت خلیفتہ المسیح الاول کے مکانات وغیرہ دیکھیں گے لیکن یہ خواہش ایک ربع صدی سے زائد عرصہ تک شرمندۂ تکمیل نہ ہوسکی اور آج مجھے یہاں آنے کی توفیق ملی تو وہ عورت اس جہاں میں موجود نہیں ہے جس سے میں نے وعدہ کیا تھا یہی وجہ تھی کہ میں جو نہی اس قصبہ میں داخل ہوا مجھے وہ تمام باتیں یاد آگئیں اور میرے دل کا وہ زخم ہر ا سا ہو گیا۔“ (الفضل ۲۹۔نومبر ۱۹۵۰ء صفحه ۴)