سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 218
215 تبلیغ اسلام تبلیغ اسلام سے حضور کو غیر معمولی انہماک اور شغف تھا۔تحریک جدید کے مضمون اور ملتی خدمات کے ذکر میں اس کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے۔تبلیغ کے متعلق حضور کے ارشادات ، نصائح، عملی نمو نے ایک مستقل کتاب کے متقاضی ہیں ذیل میں تبلیغ اسلام کے لئے حضور کی تڑپ کی ایک مثال پیش کی جاتی ہے۔سپین میں اشاعت اسلام کی تڑپ اور شدید خواہش کے متعلق سوانح جلد چہارم میں ذکر ہو چکا ہے۔اسلامی تاریخ کے اس باب کو حضور ہمیشہ اپنی نگاہوں کے سامنے رکھتے اور وہاں مسلمانوں کے ز وال پر دکھ اور درد محسوس کرتے تھے۔اسی لئے آپ یہ اعلان فرما چکے تھے کہ :- ہم یقیناً ایک دفعہ پھر سپین کو لیں گے، اسی طرح آپ فرماتے ہیں :- (الفضل ۶۔اپریل ۱۹۴۶ء صفحہ ۳) ایسے حالات میں ایک مومن کا خون کھولنے لگتا ہے خصوصاً سپین اور صقلیہ کے واقعات کو پڑھ کر تو اس کا خون گرمی کی حد سے نکل کر اُبلنے کی حد تک پہنچ الفضل ۱۷۔جولائی ۱۹۴۶ ء صفحہ ۴ ) جاتا ہے ۱۳ جون ۱۹۴۶ء وہ یادگار تاریخ ہے جب دو احمدی مبلغ عیسائی تلوار سے لگے ہوئے زخموں کو اسلامی تعلیم کی خوبیوں سے مندمل کرنے کے لئے پین پہنچے اور اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا اس علاقہ میں آغاز ہوا۔عیسائی اس روحانی جنگ سے خائف ہو گئے اور انہوں نے سپین میں تبلیغ اسلام پر پابندی لگادی اور ستم بالائے ستم یہ کہ اس پابندی کی اطلاع ہمارے مبلغ کو سپین میں پاکستان کے اسلامی ملک کے ایک مسلم نمائندے کے ذریعہ ۲۶۔مارچ ۱۹۵۶ء کو دی گئی۔اس اطلاع کے ملنے پر حضرت فضل عمر اور ساری جماعت کی طرف سے نہایت مؤثر احتجاج