سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 137 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 137

137 ماجرا کیا ہے؟ ہمارا خلیفہ ہم سے ناراض ہو گیا ہے۔وہ خط لیکر دوڑے مولانا کے گھر آئے اور دروازہ کھٹکھٹایا مولانا باہر آئے ، آپ کو دیکھا اور دروازہ بند کرنے لگے، مگر خادم صاحب مرحوم جلدی سے دو کواڑوں کے درمیان آگئے اور عاجزی سے کہا ،مولانا ! میں بحث کرنے نہیں معافی مانگنے آیا ہوں :- مولانا معافی کا لفظ سن کر چکرا گئے کہ کہیں یہ کوئی دھوکا تو نہیں ، مگر خادم صاحب مرحوم کے چہرے پر لجاجت اور عاجزی کے تاثرات پڑھ لئے۔خادم صاحب اندر گئے اور مولانا کے سامنے حضرت صاحب کا خط رکھ دیا۔خط پڑھ کر مولانا کی آنکھیں بھر آئیں، کہنے لگے کہ میں ایسے اخلاق کا مظاہرہ رسول اللہ کے بعد صرف آپ کے صحابہ تک محدود سمجھتا تھا۔خادم صاحب مرحوم کہنے لگے ، مولا نا جلدی معافی لکھئے ہماری تو دنیا اندھیر ہوگئی ہے۔بہر حال آپ کسی بھی پہلو سے سیدنا محمود کی زندگی کو پر کھیئے ہر پہلو قرآن کریم اور رسول اللہ صل اللہ یہ آلہ سلم کے اخلاق حسنہ کی انعکاسی کرتا ہوا نظر آئے گا۔( ملت کا فدائی صفحہ ۶۰ ۶۱ ) ایسی بے شمار اور بھی مثالیں ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کریم قوم کا اکرام فرماتے اور حدیث نبوی پر پوری طرح عمل پیرا ہوتے تھے۔