سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 423
۴۲۳ رہتی ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی تو آپ لوگ دیکھیں گے کہ ایسی ہی مثال ہو گی۔جیسے معمولی معمولی چیزوں سے ایک عجوبہ تیار کر لیا جائے۔جس رنگ میں اللہ تعالیٰ نے یہ مضمون مجھے سمجھایا ہے وہ بالکل نرالا ہے اور اگر اسے سننے کے بعد کوئی کہے کہ یہ تو وہی باتیں ہیں جو عام طور پر ہمارے سامنے آتی رہتی ہیں تو گو اس کی بات صحیح تو ہو گی لیکن اگر وہ ان کی ترتیب کو دیکھے گا تو اسے معلوم ہو گا کہ وہ اس رنگ کی ہے کہ یہ مضمون کسی کے ذہن میں پہلے نہیں آیا اور وہ محسوس کرے گا کہ یہ قرآن کریم کا ایک بڑا کمال ہے کہ اس کے اندر سے نئے نئے علوم نکلتے رہتے ہیں۔میں قرآن کریم پر بہت غور کرنے والا آدمی ہوں اور اس مضمون کی ترتیب دیکھ کر میں خود بہت حیران ہوں کہ جو آیات روزانہ ہمارے سامنے آتی رہتی ہیں ان میں سے بعض ایسے مضامین پیدا ہوتے ہیں کہ مجھے خود حیرت ہوتی ہے۔" ان معركة الآراء تقاریر میں مندرجہ ذیل عناوین پر جسمانی روحانی امور کو بالمقابل پیش کرتے ہوئے عالم روحانیت کے عظیم الشان جلوے اور نظارے پیش کئے گئے ہیں۔یا یوں کہ لیجئے کہ یہ تقاریر قرآنی پیش گوئی لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلّہ کی صداقت کی ایک روشن دلیل ہیں۔ا۔آثار قدیمہ ۲۔جنتر منتر ۴ قرآنی قلعه مساجد ۵- مقابر ۶ مینا بازار ے۔مینار دیوان عام ۹ - دیوان خاص ۱۰- دفاتر ا۔نہریں ۱۲۔باغات ۱۳۔لنگر خانے ۱۴۔کتب خانے ۱۵ نوبت خانے فرمایا :- نوبت خانے کے عنوان پر حضور نے اپنی تقریر کے آخر میں بڑے ولولہ انگیز پیرایہ میں دو غرض اس نوبت خانہ سے جو یہ نوبت بجی یہ کیا شاندار نوبت ہے۔پھر کیسی معقول نوبت ہے۔وہاں ایک طرف بینڈ بج رہے ہیں۔ٹوں ٹوں ٹوں ٹیں ٹیں ٹیں