سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 42 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 42

۴۲ اصلاح کرنا اور مجموعی طور پر اس کے لیے کوشش کرنا اور مل کر خدا سے دعا مانگنا ضروری ہے۔چنانچہ اسی غرض کے لیے میں نے مجلس انصار الله، لجنہ امام الله مجلس خدام الاحمدیہ اور مجلس اطفال قائم کی ہیں۔پس میں امید کرتا ہوں کہ مجلس انصاراللہ مرکز یہ اس اجتماع کے بعد اپنے کام کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھ کر پوری تندہی اور محنت کے ساتھ ہر جگہ مجالس انصار اللہ قائم کرنے کی کوشش کرے گی۔تاکہ ان کی اصلاحی کوششیں صرف اپنے تک ہی محدود نہ ہوں بلکہ گرد و پیش کی اصلاح کے لیے بھی ہوں اور ان کی کوششیں دریا کی طرح بڑھتی چلی جائیں۔اور دنیا کے کونے کونے کو سیراب کر دیں۔۔۔۔۔خدا کرے مجلس انصار اللہ کا آج کا اجتماع اور آج کی کوششیں بیج کے طور پر ہوں۔جن سے آگے خدا تعالیٰ ہزاروں گنا اور بیج پیدا کرے اور پھر وہ بیج آگے دوسری فصلوں کے لیے بیج کا کام دیں۔یہانتک کہ خدا کی روحانی بادشاہت اسی طرح دنیا پر قائم ہو جاتے میں طرح کہ اس کی مادی بادشاہت دنیا پر قائم ہے۔آمین " الفضل و راگست ۱۹۳۵ ) مجلس النصار اللہ کا سالانہ اجتماع اپنی افادیت کے لحاظ سے جماعتی سرگرمیوں میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور اس کے فوائد کو عام کرنے کے لیے اب علاقائی اجتماعات کا پروگرام بھی شروع ہو چکا ہے۔مجلس انصار اللہ نے اپنی سرگرمیوں کی اشاعت اور تزکیہ نفس کے سرچشموں کی طرف متوجہ کرنے کے لیے نشہ سے انصار اللہ کے نام سے ایک ماہنامہ بھی جاری کیا ہے جو بڑی کامیابی کے ساتھ نکل مذکورہ بالا عام ذیلی تنظیموں کے علاوہ مختلف قومی اور جماعتی ضرورتوں کے مطابق آپ کی رہنمائی میں بعض اور نظمیں بھی قائم ہوئیں جن میں سے ایک مجلس ارشاد ہے۔جو شانہ میں آپ نے قائم کی جس کا مقصد دشمنان اسلام کے اعتراضات کے جوابات شائع کرنا تھا۔۹۲ تہ میں اس مجلس کا احیام حضور کی اجازت حضرت سید میر محمد اسحتی صاحب کی کوششوں سے ہوا۔ایک عرصہ تک اس مجلس کے زیر اہتمام مختلف علمی مقالے پڑھے جاتے رہے جو جماعت میں علمی بیداری کا باعث بنے۔حضورہ بھی بعض اوقات اس کے اجلاسوں میں شرکت کرتے اور اپنے پر معارف خطاب سے حاضرین کو مشرف فرماتے۔الفضل ۲۱ مئی ۱۹۴۷)