سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 383
۳۳ قرآن مجید اور بنیادی لٹریچر کے تراجم کی تحریک : انگریزی زبان میں ترجمہ کا کام تو جماعت میں ہو رہا تھا حضور نے اس مبارک دور میں اس کے علاوہ دنیا کی مشہور سات زبانوں میں قرآن مجید اور بعض دوسری بنیادی اہمیت کی گنتب کے تراجم شائع کرنے کی تحریک فرمائی۔اور حضور نے فرمایا کہ اطالوی زبان میں ترجمہ کا خرچ میں ادا کروں گا کیونکہ خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ چونکہ پہلے مسیح کا خلیفہ کہلانے والا رپوپ - ناقل ) اٹلی میں رہتا ہے اس مناسبت سے قرآن مجید کا جو ترجمہ اطالوی زبان میں شائع ہو وہ صیح محمدی کے خلیفہ کی طرف سے ہونا چاہیتے اس تحریک پر جماعت نے جس عجیب والہانہ رنگ میں لبیک کہا اس پر اظہار خوشنودی کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں :۔یہ خدا تعالیٰ کا کتنا بڑا فضل ہے کہ ادھر بات منہ سے نکلتی ہے اور ادھر پوری ہو جاتی ہے باوجو د خطیبہ کے دیر سے شائع ہونے کے 4 دن کے اندر سات زبانوں کے تراجم کے اخراجات کے وعدے آگئے۔۔۔۔۔۔۔نو تراجم کے اخراجات کے وعدے آچکے ہیں یہ خُدا کا کتنا بڑا فضل اور انعام ہے کہ جماعت کے ایک تھوڑے سے حصہ نے نهایت قلیل عرصہ میں مطالبہ سے بڑھ کر وعدے پیش کر دیتے ہیں۔خاص کر قادیان کی غریب جماعت نے اس تحریک میں بہت بڑا حصہ لیا " الفضل ۲ نومبر ۳ة ) نیز فرمایا : - قرآن مجید کے سات تراجم کے متعلق تحریک کی تھی جہاں تک اس کی کامیابی کا سوال تھا مجھے اس میں کسی قسم کا شبہ نہیں ہو سکتا کیونکہ اس وقت تک خدا تعالی کا میرے ساتھ ہمیشہ یہ معاملہ رہا ہے کہ وہ جب کبھی میرے منہ سے کوئی بات نکلواتا ہے تو اس کی کامیابی کے سامان بھی کر دیتا ہے لیکن اس میں ایک نئی بات پیدا ہوگئی ہے کہ اس تحریک کے بعد جو درخواستیں آتی ہیں وہ ہمارے مطالبہ سے بہت زیادہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔اب ان جماعتوں یا افراد کی طرف سے جن کا حصہ نہیں لیا جاسکا الحارج کی چٹھیاں آرہی ہیں اور وہ اصرار کے ساتھ لکھ رہی ہیں کہ نہیں بھی اس چندہ میں حصہ لینے کا موقع دیجئے ؟ ۱۹۴۴- A الفضل نومبر ۹۴ ) کمیونزم جو موجودہ زمانے کا بہت بڑا فتنہ اور روحانی و اخلاقی اقدار کو تباہ کرنے کا ایک بہت