سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 357
۳۵۷ بعد کی دُعا ، وضو کرنے کی دُعا اور نماز کے مکمل ارکان سکھائے گئے " جب ان کو الف پر اور ایسی ہی بیسیوں دیگر جماعتوں کے رو با صلاح حالات پر نظر پڑتی ہے تو دل بے اختیار حضرت مصلح موعود کو دُعائیں دینے لگتا ہے۔اللہ اللہ ! آپ کو دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی کیسی ٹھوس اور باقی رہنے والی خدمت کی توفیق علی اور آپ کی دن رات کی دُعاؤں اور پر حکمت و بر وقت اقدامات کو اللہ تعالی نے کیسا نوازا کہ گرتی اور لڑکھڑاتی ہوئی جماعتیں اس کے فضل اور احسان کے طفیل یکدفعہ سنبھل کر نئی قوت اور توانائی کے ساتھ جادہ ترقی پر گامزن ہونے لگیں ! ! مجالس کے احیا کے سلسلہ میں کوششیں سلسلے کی ذیلی تنظیمات کو تقویت دینے اور جماعت میں انہیں راسخ کرنے کے سلسلہ میں بھی معلمین وقف جدید مقدور بھر کوشش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کے بھی خاطر خواہ نتائج ظاہر ہو رہے ہیں۔اس ضمن میں ایک صدر صاحب ہمیں ان الفاظ میں مطلع فرماتے ہیں :۔معلم کے آنے سے پہلے انصار الله، لجنہ اماء اللہ اور اطفال الاحمدیہ کی کوئی تنظیم نہ تھی اور خدام الاحمدیہ کی تنظیم برائے نام تھی معلم کے آنے سے لجنہ کی تنظیم قائم ہوتی۔جمعہ کے دن مسجد میں پردے کا انتظام کروایا گیا اور لجنہ کے اجلاس شروع کروائے گئے۔اطفال الاحمدیہ اور خدام الاحمدیہ کے اجلاس شروع کروائے گئے - ایک اور صدر صاحب اس حقیقت کا ان الفاظ میں اعتراف فرماتے ہیں :- " معلم صاحب نے تینوں تنظیموں کو بہت کوشش کر کے قائم کیا ہے، ماہانہ رپورٹ میں بھیجوائی جاتی ہیں اور باقاعدہ ہفتہ وار اجلاس ہوتے رہتے ہیں۔اطفال ، انصار، خدام الاحمدیہ کو امتحانوں کی تیاری بھی معلم نے کرواتی ہے۔سات اطفال نے ستارة اطفال" کا امتحان دیا اور تین نے " ہلال اطفال" کا امتحان پاس کیا ہے " اس قسم کی خوش گن رپور میں اکثر مراکز وقف جدید سے موصول ہوتی ہیں جن سے دل خدا تعالیٰ کے شکر کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔یہ محض اس کا احسان ہے اور اُسی کی رحمت کی پرتاثیر ہوا کا اثر ہے جس نے طبیعتوں میں دینی ترقی کی ایک روچلادی ہے اور ایسے آثار ظاہر ہو رہے ہیں جو بڑے خوش آئند مستقبل کا پتہ دیتے ہیں۔!