سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 326
۳۲۶ اور سلسلہ سے لاکھوں لوگ روشناس ہوتے “ و الفضل ۲۸ نومبر ۱۹۲۳ ) تحریک جدید کے مطالبات کی اہمیت و افادیت دنیا بھر میں رونما ہونے والے انقلاب سے ظاہر ہے حضور نے ابتداء میں ہی ان مطالبات کے متعلق جماعت کو برملا بتا دیا تھا کہ : " جن حالات میں سے سلسلہ اس وقت گزر رہا ہے ان کے ماتحت خاص ہوشیاری کی ضرورت ہے۔اپنے منہ میاں مٹھو بننا بُری بات ہے۔مگر چونکہ خدا تعالیٰ نے مجھے یہ تمام باتیں سکھاتی ہیں اس لیے میں یہ کہنے سے نہیں رہ سکتا کہ اگر کسی حکمران قوم کو یہ باتیں بتائی جاتیں تو اس میں ایک سرے سے لیکر دوسرے سرے تک قوت عملیہ کی لہر دوڑ جاتی ------- اگر تمام جماعت اس سکیم کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد کو سمجھ جائے تو تھوڑے ہی عرصہ میں دنیا میں ایک انقلاب پیدا ہو جاتے۔ہیں" یا درکھو جو باتیں میں نے جماعت کی ترقی کے لیے پیش کی ہیں وہ نہ ہٹلر کی سکیموں میں ہیں نہ مسولینی کی سکیموں میں۔۔۔۔۔۔۔۔اگر پھر بھی آپ لوگ قربانیاں نہ کریں تو یہ اتنی بڑی غفلت اور کوتاہی ہوگی جس پر نہ صرف آپ بلکہ آئندہ آنے والی نسلیں بھی افسوس کریں گی۔۔۔۔۔۔۔۔اور یقیناً یاد رکھو کہ جتنی قربانیاں آپ لوگ اس وقت کریں گے وہ اخروی زندگی میں آپ کو فائدہ پہنچائیں گی اور دنیوی زندگی میں آپ کی اولادوں کو فائدہ پہنچائیں گی۔اور یہ قربانیاں آپ کی تباہی کا باعث نہیں بلکہ بہت بڑی ترقی کے سامان ر تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۵ الفضل ۱۴ مارچ ۱۹۳۷ ) سادہ زندگی کے مطالبہ کو ایک حیرت انگیز انقلابی مطالبہ قرار دیتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:۔" میں نے ایک کھانا کھانے ، سادہ کپڑے پہنے اور ہاتھ سے محنت کرنے کی جو تحریک کی ہے یہ کوئی چھوٹی باتیں نہیں ہیں۔یہ اپنے اندر اس قدر فوائد رکھتی ہیں کہ ہر ایک پر اگر مفصل تقریر کی جائے تو سینکڑوں گھنٹے کی جاسکتی ہے اور اگر جماعت ان کو مدنظر رکھے تو قریب ترین عرصہ میں حیرت انگیز انقلاب پیدا ہو سکتا ہے اور جماعت اس پر جتنا عمل کرتی ہے اس کے اثرات بھی مشاہدہ کر رہی ہے " الفضل (ار جولائی ۱۹۳ ) تحریک جدید کے عظیم الشان مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں :-