سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 300 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 300

رکھتا بلکہ میں تمام باتوں کو دیکھ رہا ہوں۔میں دیکھ رہا ہوں کہ سلسلہ کو کس کس رنگ میں نقصان پہنچایا جائے گا۔میں دیکھ رہا ہوں کہ سلسلہ پر کیا گیا حملہ کیا جائے گا۔اور میں دیکھ رہا ہوں کہ ہماری طرف سے ان حملوں کا کیا جواب دیا جائے گا۔ایک ایک چیز کا اجمالی علم میرے ذہن میں موجود ہے۔" الفضل ، راپریل ۳ ) تحریک جدید کو تمام کامیابیوں کے حصول کا ذریعہ اور الہامی تحریک قرار دیتے ہوئے حضور فرماتے ہیں :۔" پس جماعت کو اپنی ترقی اور عظمت کے لیے اس تحریک کو سمجھنا اور اس پر غور کرنا نہایت ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ جس طرح مختصر الفاظ میں ایک الہام کر دتیا ہے اور اس میں نہایت باریک تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔اسی طرح اس کا القا بھی ہوتا ہے ہے اور جس طرح الہام مخفی ہوتا ہے۔اسی طرح انتقام بھی مخفی ہوتا ہے۔بلکہ القار الہام سے زیادہ مخفی ہوتا ہے۔یہ تحریک بھی جو القامہ الٹی کا نتیجہ تھی پہلے مخفی تھی مگر جب اس پر غور کیا گیا تو یہ اس قدر تفصیلات کی جامع نکلی کہ میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالے نے ہمارے زمانہ کے لیے اس میں اتنا مواد جمع کر دیا ہے کہ اصولی طور پر اس میں وہ تمام باتیں آگئی ہیں جو کامیابی کے لیے ضروری ہیں ؟ الفضل ۲۶ فروری ۹۷ ) تحریک جدید کی جو سکیم اللہ تعالی نے آپ کے دل میں اتفاہ کی اس کی تفصیلات بیان کرنے سے پہلے جماعت کو اس کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنے کے لیے بطور تمہید آپ نے 19 اکتوبر سا کے خطبہ جمعہ میں فرمایا :- سات یا آٹھ دن تک اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے زندگی اور توفیق بخشی تومیں ایک نہایت ہی اہم اعلان جماعت کے لیے کرنا چاہتا ہوں چھ یا سات دن سے قبل میں وہ اعلان کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔اس اعلان کی ضرورت اور اس کی وجوہ بھی میں اُسی وقت بیان کروں گا۔لیکن اس سے پہلے میں آپ لوگوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ احمدی کہلاتے ہیں۔آپ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ آپ خدا تعالیٰ کی چنیدہ جماعت ہیں۔آپ لوگوں کا دعوی ہے کہ آپ خدا تعالیٰ کے مامور پر کامل یقین رکھتے ہیں۔آپ