سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 257 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 257

۲۵۷ وقت موجود تھے اور جن میں ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب اور خواجہ حسن نظامی صاحب اور خان بہادر شیخ رحیم بخش صاحب بھی تھے اس وقت تجویز کی گئی کہ اس کمیٹی کو آل انڈیا کشمیرکمیٹی کی حیثیت دینی چاہیئے۔اور صدر کو اختیار دیا جائے کہ وہ اور ممبروں کو کمیٹی میں شامل کریں۔اس اختیار سے کام لے کر پہلا کام جوئیں نے کیا یہ تھا کہ مظہر علی صاحب اظہر اور چوہدری افضل حق صاحب (مشہور احرار رہنما کو خطوط لکھواتے کہ مجھے امید ہے آپ اس میں شامل ہو کر ہمارا ہاتھ بٹائیں گے۔۔۔۔۔۔۔میرا منشاء یہ تھا کہ اس کمیٹی میں کانگریس کے مؤید مسلمانوں کی بھی نمائندگی ہو اور سب جماعتیں مل کر کام کریں۔۔۔۔۔اس کے بعد کشمیر ڈے کی تحریک ہوئی اور لاہور سے مجھے اطلاع ملی کہ بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ چونکہ آل انڈیا کشمیر کیٹی کا صدر احمدیہ جماعت کا امام ہے۔اس لیے ہم اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار نہیں۔قطع نظر اس سے کہ یہ سوال درست تھا یا نہیں۔مجھے جب یہ بات پہنچی تو میں نے فیصلہ کیا کہ ہمارا مقصد کشمیر کے لوگوں کی حالت کو درست کرنا ہے اور ان جھگڑوں میں پڑنا نہیں۔اس لیے میں نے تین خط لکھے ایک ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب کو دوسرا مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی کو اور تیسرا مولوی غلام رسول صاحب مهر کو که اگر احرار کی مجلس کا یہی اعتراض ہے کہ میں صدر ہوں تو آپ انہیں تیار کریں کہ وہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے مبر ہو جائیں۔اور مسلمانوں کی کثرت رائے کے ماتحت چلنے کا اقرار کریں اگر وہ اس امر کے لیے تیار ہوں۔تو میں فوراً مستعفی ہو جاؤں گا۔بلکہ بعض صاحبان کو تو میں نے یہ بھی لکھا کہ اس صورت میں وہ میرے اس خط کو ہی استعفی اسمجھ لیں۔الفضل ۲۴ ستمبر ۱۹۳۷ ) کشیر کیٹی کے کارناموں پر پردہ ڈالنے کے لیے کانگریس مسلمانوں نے یہ پراپیگنڈہ کرنا شروع کر دیا کہ حضور کا اصل مقصد تو احمدیت کی تبلیغ و اشاعت ہے ، مگر آل انڈیا کشمیر کیٹی کی خدمات اتنی وسیع اتنی متنوع اتنی موثر اور اتنی دور رس اور نتیجہ خیز تھیں کہ باشعور مسلمانوں نے اس پروپیگینڈا کو بجاطور پر ہندوؤں اور ریاستی حکام کی سازش قرار دیا۔حضور نے بھی اس کے متعلق اپنے بیانات میں خوب روشنی ڈالی۔اپنی ایک معرکۃ الآرامہ تقریر میں کشمیر کمیٹی کے بعض ساتھیوں جیسے علامہ اقبال - ڈاکٹر ضیا الدین۔ملک برکت علی۔مشیر حسین قدوائی۔مولانا حسرت موہانی مولانا شفیع داؤدی۔ڈاکٹر شفاعت احمد - خواجہ حسن نظامی مولانا ابوالحمید نظر مولوی محمد ابراہیم سیالکوٹی۔