سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 243 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 243

۲۴۳ کیلئے ترک کر دو اور اپنے قلوب کو صاف کر کے قطعی فیصلہ کر دو کہ خالق ہدایت کے ماتحت آپ ہر چیز اپنے اس مقصد کے لیے قربان کر دیں گے جو آپ نے اپنے لیے مقرر کیا ہے۔ئیں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم یعنی مسلمانان ہندوستان آپ کے مقصد کے لیے جو کچھ ہماری طاقت میں ہے سب کچھ کرنے کے لیے تیار ہیں اور خدا کے فضل - آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔اور امیدوں سے بڑھ کر ہوں گے اور آپ کا ملک موجودہ مصیبت سے نکل کر پھر جنت نشان ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کیساتھ ہو کانفرنس میں یہ پیغام شیخ محمد عبد اللہ صاحب ) ایم ایس سی۔شیر کشمیر نے پڑھ کر سُنایا الفضل ۲۵ اکتوبر سنة چوہدری ظہور احمد صاحب کے بیان کے مطابق اس کا نفرنس میں مصلحت کسی غیر کشمیری لیکچر کو شامل نہیں کیا گیا تھا مگر دوران اجلاس حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ایک غیر معمولی کامیابی کی خبر لے کر آتے اور انہوں نے ہی جلسہ میں یہ خوش آئند اعلان کیا کہ راجہ صاحب پونچھ نے مسلمانوں کے مطالبات میں سے اکثر مطالبات منظور کر لیے ہیں۔جلسہ میں جوش کی ایک عجیب کیفیت تھی۔حاضرین نے زین العابدین زندہ باد کے نعرے لگاتے اور شاہ صاحب پر پھول نچھاور کئے۔اسی جلسہ میں مفتی ضیاء الدین صاحب نے آل انڈیا کشمیر کیٹی اور اس کے صدر کی خدمات کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔شیخ محمد عبد اللہ نے کانفرنس کی کامیابی کی اطلاع حضور کی خدمت میں بھیجواتے ہوئے تحریر کیا :۔نہ میری زبان میں طاقت ہے اور نہ میرے علم میں زور اور نہ میرے پاس وہ الفاظ ہیں جن سے میں جناب کا اور جناب کے بھیجے ہوتے کا رکن مولانا درد سید زین العابدین صاحب وغیرہ کا شکریہ ادا کر سکوں۔یقیناً اس عظیم الشان کام کا بدلہ جو کہ آنجناب نے ایک بے کس اور مظلوم قوم کی بہتری کے لیے کیا ہے صرف خدا تے لایزال سے ہی مل سکتا ہے۔میری عاجزانہ دعا ہے کہ خداوند کریم آنجناب کو زیادہ سے زیادہ طاقت دے تاکہ آنحضور کا وجود مسعود بے کسوں کے لیے سہارا ہو۔۔۔