سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 194
۱۹۴ ست حکومت کو دُنیا میں قائم کریں وہ اس لیے نہیں لڑرہے کہ شرک اور کفر کو مٹا دیں۔۔بلکہ محض دنیا کے لیے کچھ تجارتی میدانوں کے لیے کچھ زمینوں اور ملکوں کے لیے تمام لڑائیاں ہو رہی ہیں۔اور اس آگ کے ارد گرد ایک بگولہ چکر لگا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ایسے حالات میں یہ لڑا ئی جتنی بڑھیگی اتنی ہی زیادہ دنیا میں تباہی اور بربادی پھیلے گی ؟ الفضل ۱۸ جون اس جنگ میں بعض عظیم الشان نشانات اور پیش خبر لوں کے حیرت انگیز طریق پر پورا ہونے کا ذکر کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں :۔"گذشتہ جنگ کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے مجھے قبل از وقت جبکہ ابھی املی ترکی دونوں جنگ میں شامل نہیں تھے ایک رویا دکھایا میں نے دیکھا کہ جرمنی سے لڑکی کی طرف کنکشن ہوا ہے اور کوئی خبر ہے جوٹر کی کے نام جرمنی کی طرف سے پہنچائی جارہی ہے اسی دوران میں کسی نے آلہ میرے کان میں لگا دیا۔اور میں نے سنا کہ جرمن حکومت لڑکی سے یہ گفتگو کر رہی ہے کہ امی ہمارے خلاف انگریزوں سے ملنے والا ہے۔تم ہمارے ساتھ مل جاؤ۔یہ رویا مجھے اس وقت ہوا جبکہ اٹلی جرمنی کا حلیف تھا اور آسٹریا۔جرمنی اور اٹلی تینوں کا آپس میں معاہدہ تھا کہ وہ ایک دوسرے کی مدد کریں گے اسی لیے اُن کو (TRIPLE ALLIANCE) ٹریل الائنس یعنی تین طاقتوں کا اتحاد قرار دیا جاتا تھا۔مگر اس رویا کے عین مطابق واقعہ یہ ہوا کہ اٹلی انگریزوں سے جا مل اور ترکی جرمنوں کے ساتھ شامل ہو گیا۔گویا دو پہلو تھے جو اس رویا میں بنائے گئے تھے ایک یہ کہ اٹلی جرمنوں سے غداری کرے گا اور دوسرا یہ کہ ٹمر کی اس کے مقابلہ میں جرمنوں سے جائے گا۔دُنیا میں کوئی بڑے سے بڑا سیاست دان بھی قبل از وقت ایسی بات نہیں کہہ سکتا۔مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ خبر بتائی۔اور جیسا کہ مجھے دیکھایا گیا تھا ویسا ہی وقوع میں آگیا الموعود ص ) ایک اور اہم رویا گذشتہ جنگ کے موقعہ پر جب تعلیم پر حملہ ہوا اور جرمن بڑے زور سے آگے بڑھ رہے تھے ہیں نے رویا میں دیکھا کہ ایک طرف انگریز اور فرانسیسی ہیں اور دوسری طرف جرمن اور دونوں میں فٹ بال کا میچ ہو رہا ہے۔جرمن فٹ بال کو لاتنے لاتے گول کے قریب پہنچ گئے۔مگر گول ہو نہیں سکا۔اتنے میں