سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 334 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 334

کے لئے خطرہ قرار دیا۔اور خطرہ بھی کوئی معمولی خطرہ نہیں بلکہ اتنا عظیم کہ اس کے باشعور رہنما یہ اعلان کرنے پر مجبور ہو گئے کہ :۔اس کے نتیجہ کے طور پر آریہ جاتی صفحہ ہستی سے مٹ سکتی ہے" کس قدر حیرت انگیز ہے یہ موازنہ کہ جس بچے کے صفر ہستی سے مٹ جانے کی خبر سکھ رام نے دی وہی بچہ اس کی قوم کے لئے ایک ایسا عظیم خطرہ بن گیا کہ ساری کی ساری قوم اس کے نتیجہ میں صفحہ ہستی سے مٹ سکتی ہے۔کیا اس اعترافِ حق میں اہل بصیرت کے لئے عبرت کا کوئی سامان نہیں ؟ کیا آریہ سماج کے اس اعتراف شکست میں ان لوگوں کے لئے کوئی نشان نہیں جو غور و فکر کی عادت رکھتے ہیں ؟