سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 261 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 261

F41 لانے کے یہ معنے ہوئے کہ اس کا خیال کر کے بُری باتوں سے سیجو اس کے بعد آپ نے ملائکہ کے تعلقات اور ان کی اقسام پر روشنی ڈالی اور وقت زیادہ ہو جانے کے باعث تقریر کو دوسرے روز یعنی ۲۹ دسمبر پر ملتوی فرما دیا۔دوسرے روز متفرق اعتراضا کے جوابات دینے کے بعد لہ ملکی کی کچھ حقیقت بیان کر کے یہ وضاحت کی کہ اسلامی اصطلاح میں شیطان سے کیا مراد ہے۔اس کے بعد کسی قدر تفصیل سے لمہ ملکی کی وضاحت کی اور اس کے مقابل پر شیطان صفت انسان کی مختلف قلبی حالتوں کا ذکر بھی فرمایا اور ان دونوں کے درمیان موانہ نہ کیا۔تقریر کے اختتام پر آپ نے دس ایسے طریق بیان فرمائے جن کو اختیار کرنے سے قرآن اور حدیث کے ارشاد کے مطابق انسان فرشتوں سے زندہ تعلق قائم کر کے فیضیاب ہو سکتا ہے۔آخری طریق آپ نے یہ بیان فرمایا :- دسواں طریق ملائکہ سے فیض حاصل کرنے کا یہ ہے کہ خلیفہ کے ساتھ تعلق ہو۔یہ بھی قرآن سے ثابت ہے جیسا کہ آتا ہے :- وقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ ايَةَ مُلْكِةٌ أَن يَأْتِيَكُمُ التَّابُوتُ فِيْهِ سَكِيْنَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَبَقِيَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ الُ مُوسَى وَال هرُونَ تَحْمِلُهُ الْمَلَيْكَة کہ ایک زمانہ میں ایک نبی سے لوگوں نے کہا کہ ہمارے لئے اپنا ایسا جائین مقرر کر دیجئے جس سے ہم دنیوی معاملات میں مدد حاصل کریں لیکن جب ان کے لئے ایک شخص کو جانشین مقرر کیا گیا تو انہوں نے کہہ دیا اس میں وہ کونسی بات ہے جو ہمارے اندر نہیں ہے۔جیسا کہ اب پیغامی کہتے ہیں نبی نے کہا آؤ بتا ئیں اس میں کونسی بات ہے جو تم میں نہیں اور وہ یہ ہے کہ جو لوگ اس سے تعلق رکھیں گے ان کو فرشتے تسکین دیں گے۔اس سے ظاہر ہے کہ خلافت کے ساتھ وابستگی بھی ملائکہ سے تعلق پیدا کراتی ہے کیونکہ بتایا گیا ہے کہ ان کے دل فرشتے اُٹھائے ہوئے ہوں گے۔تابوت کے معنے دل اور سینہ کے ہیں۔فرمایا۔خلافت سے تعلق رکھنے والوں کی یہ علامت ہوگی کہ ان کوتسکی حاصل ہوگی اور پہلا صلحاء اور انبیاء کے علم ان پر ملائکہ نازل کریں گے۔پس ملائکہ کا نزول خلافت سے داستینگی ملائكة الله منا