سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 191
۱۹۱ وقتاً فوقتاً آپ سب کمیٹیوں کی بھی رہنمائی فرمایا کرتے تھے جو نہایت قیمتی نصائح پر مشتمل ہوتی۔ا جو سب کمیٹی بجٹ پر غور کرے وہ آمد بڑھانے کے ذرائع پر پوری طرح غور کرے۔اب جنگ کے ختم ہونے کے آثار نظر آرہے ہیں۔اور جنگ کے خاتمہ پر آمد پر بہت اثر پڑے گا۔اس سے پہلی جنگ کے متعلق ہمارا جو تجربہ ہے وہ یہ ہے کہ جنگ کے ختم ہونے کے معا بعد آمدنی کم ہوگئی اور یہ کمی برا ہر دس سال تک جاری رہی۔پس اس وقت غور کرنا چاہیئے کہ زیادہ سے زیادہ آمدنی کس طرح بڑھائی جاسکتی ہے۔اس طرح زیادہ سے زیادہ ریزرو فنڈ قائم کر لینا چاہیئے۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی غور کرنا چاہیئے کہ جس قدر شرح گھٹایا جاسکے گھٹا دیا جائے یا ہے O ہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء مره