سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 177 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 177

162 نظر آرہی ہے۔مگر اس کی آئندہ نسل ان لوگوںپر جو یہ یادیں رکھی گے درود پڑھے گی۔۔۔۔۔۔۔وہ زمانہ آئے گا جب خدا ثابت کر دے گا، کہ اس جماعت کے لئے یہ کام بنیادی پتھر ہے " مجلس شوری کا قیام خالصہ ایک مذہبی حیثیت رکھتا تھا اور دنیوی بالیمنٹوں اور ہم شکل مجالس کو اس روحانی ادارے سے سوائے ظاہری مشاہت کے اور کہ ڈی نسبت نہ تھی۔آپ نے مجلس مشاورت کے اغراض و مقاصد کو واضح کرتے ہوئے فرمایا :- اللہ تعالے نے اپنے فضل سے ہمیں پھر توفیق دی کہ ہم ساری دنیا سے اختلاف رکھتے ہوئے آج اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ باقی دنیا کو جو اپنی مادی ترقی کے لئے مشورے کرتی اور دنیوی ترقی کے لئے اپنے دماغوں کو خرچ کرتی ہے دین کی دعوت دیں اور روحانیت کی طرف متوجہ کریں۔باقی دنیا صرف دنیا کے لئے جد و جہد کر رہی ہے لیکن ہم خدا کے فضل سے اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ وہ نور وہ ہدایت اور وہ صداقت جو اللہ تعالے نے دنیا کی ہدایت کے لئے بھیجی ہے اس کی ترقی کے لئے کوشش کریں اس کی اشاعت کے لئے غور کریں اور اسے پھیلانے کے لئے تجاویز سوچیں۔اور ان کے ضمن میں جو مادی تمدنی اور سیاسی باتیں پیدا ہوں اُن پر غور کریں۔لیکن اس لئے نہیں کہ اپنی ذات کے لئے کچھ حاصل کریں بلکہ اس لئے کہ ساری دنیا کو فائدہ پہنچائیں کیونکہ کوئی نبی کی محجبات ایسی نہیں ہو سکتی جس کے کسی کام کی غرض محض اپنی ذات کو فائدہ پہنچانا ہو بلکہ اس کی ہر کوشش اور ہر کام کی غرض یہ ہوتی ہے کہ دوسروں کو فائدہ پہنچائے۔دوسروں کی مشکلات کو دور کرے اور دوسروں کی بہتری اور بھلائی مد نظر رکھے۔پس ہم بھی اگر نبی کی جماعت بننا چاہتے ہیں تو ہماری تمام کوششیں اور تدبیریں ایسی ہونی چاہئیں کہ اُن سے سب دنیا کو فائدہ پہنچے۔قطع نظر اس کے کہ کوئی احمدی ہو یا غیر احمدی، مسلم ہو یا غیر مسلم۔سب کی