سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 142
۱۴۲ چاہیئے کیونکہ یہاں کے صیغہ والے کس طرح معلوم کر سکتے ہیں کہ لاہور میں سارے احمدی نماز با قاعدہ پڑھتے ہیں یا نہیں۔یا تو نو کر رکھیں جو انہیں پتہ دیں مگر روپیہ کہاں سے لائیں اس لئے ضروری ہے کہ ان دفاتر کی شاخیں ہر جگہ ہوں اور ان کے ذریعے کام کیا جاوے اب چندہ کے لئے تو سارے جمع ہو جاتے ہیں لیکن یہ ہو کہ حقہ کے روکنے کے لئے یا گالیاں بند کرنے کے لئے مشورہ کرنا ہے تو جمع نہیں ہوتے حالانکہ یہ بہت اہم باتیں ہیں۔تو ہر جگہ قضا۔امور عامہ اور احتساب ہو مثلاً امور عامہ کا کام ہے کہ سرکاری افسروں کو جماعت کے معاملات سے واقف کریں۔اگر ہر جگہ ایسے آدمی ہوں جن کو مقرر کیا جا وے تو جماعت کی بہت سی مشکلات دور ہو سکتی ہیں۔مگر یہ لوگ افسروں سے اپنی ملاقاتوں کو ذاتی فوائد کا ذریعہ نہ بنائیں اور اگر کوئی ایسا کرے تو اسے ہٹا دیا جاوے اور دوسرے کو مقرر کر دیا جاوے۔اسی طرح شادی بیاہ کے لئے لوگ کہتے ہیں کہ کوئی رشتہ نہیں ملتا۔اگر وہاں بھی ایسا انتظام ہو جیسا کہ یہاں ہے تو جو لوگ اپنی قوم کے خیال سے رشتہ نہیں کرتے یا بڑے چھوٹے کو دیکھتے ہیں انہیں سمجھا سمجھا کر آپس میں رشتہ کرا دیں تو یہاں اتنا کام نہ بڑھے اسی طرح لڑائی جھڑے ہیں اُن کا خیال رکھنا ہے۔لین دین ہے لہ نظارت زراعت میں نے احمدی زمینداروں کو توجہ دلائی تھی کہ وہ بیدار ہوں اور زیادہ سے زیادہ پیداوار بڑھانے کی کوشش کریں اس سلسلہ میں صدر انجمن احمدیہ کو چاہیے کہ وہ ایک نظارت زراعت قائم کرے جس کے افسر تمام زرعی علاقوں کا دورہ کر کے زمینداروں کی مناسب رہنمائی کریں کہ کسی کسی علاقے میں کس کس چیز کی فصل ہونی چاہیئے سے رپورٹ مجلس مشاورت ۶۱۹۲۲ ۲۷۵