سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 72 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 72

کی رو سے بالاتر اس خاندان کا تعلق اس مہدی کے ساتھ ہونا مقدر تھا جس کی خوشخبری انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اُمت کو دی تھی۔اس کشف کے مطابق آپ کو عالم بیداری میں حضرت حسن رضی اللہ عنہ نظر آئے اور فرمایا کہ ناناجان نے مجھے خاص اس لیئے تیرے پاس بھیجا ہے کہ میں تجھے معرفت اور ولایت سے مالا مال کر دوں۔یہ ایک خاص نعمت تھی جو خانوادہ نبوت میں تیرے واسطے محفوظ رکھی گئی۔اس کی ابتدا۔تجھ پر ہوئی اور انجام اس کا مہدی معہود علیہ السلام پر ہو گا ئیے ہماری طرف سے اپنے ایسے تمام قارئین سے جو سلسلہ احمدیہ سے تعلق نہیں رکھتے یہ گذارش بے جانہ ہوگی کہ یہ کس قدر عجیب اور دلچسپ واقعہ ہے کہ سترھویں صدی کے ایک بزرگ کی اس پیشگوئی کے تقریباً دو سو سال بعد آپ کے خاندان کی ایک سید زادی کی شادی خاندانی روایات کے سراسر خلاف پنجاب کے ایک اجنبی خاندان کے ایک ایسے فرد سے قرار پاتی ہے جو امام مہدی ہونے کا دعویدار ہے اور مزید تعجب اس پر یہ ہے کہ اسی دعویدار کے زمانہ میں چاند اور سورج کو رمضان کے مہینے میں انہی تاریخوں میں گرین لگ جاتا ہے جین تاریخوں کے متعلق حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش گوئی کے فرمائی تھی کہ ہمارے مہدی کے زمانہ میں چاند اور سورج کو رمضان کے مہینے میں ان ان تاریخوں میں گرین لگے گا۔بهر حال یہ نجیب الطرفین بچہ وعدہ کے مطابق ۱۲ جنوری شملہ کو قادیان میں پیدا ہوا۔اور جیسا کہ پیدائش سے قبل آپ کا وجود ہندوستان کی مذہبی دنیا میں موضوع بحث بنا ہوا تھا۔اسی طرح پیدائش کے بعد بھی ایک عرصہ تک آپ دوست اور دشمن کی نگاہوں کا مرکز بنے رہے۔ه میخانه درد صف ۲۵ سید ناصر نظیر صاحب قرآق دہلوی - انَ لِمَهْدِينَا ايَتَيْنِ لَمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ يَنْكَسِيفُ الْقَمَرُ لاول و لم تكونا منذ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ وَتَنَكَسِفُ الشَّمْسُ فِي البَصْفِ مِّنْهُ : خَلَقَ اللهُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ" (دار قطنی جلد اول من مطبع انصاری (تی) ترجمہ : ہمارے مہدی کے دو نشان ہیں۔یہ نشان آسمان و زمین کی پیدائش کے وقت سے لے کر اب تک کبھی ظاہر نہیں ہوئے۔ایک تو یہ کہ قمر (چاند) کو رمضان میں پہلی رات میں گرین لگے گا اور دوسرا یہ کہ سورج کو اُسی رمضان کی درمیانی تاریخ میں گرین لگے گا اور یہ دونوں باتیں آسمان وزمین کے پیدائش کے وقت سے نہیں ہوتیں۔