سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 200 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 200

کریم صلے اللہ علیہ وسلم کی عظمت اس پر ظاہر اور حضرت مسیح موعود او علیہ السلام کی سچائی سے وہ آگاہ ہو۔صاف گو بنو اور پیچ اور دھوکے کو چھوڑ دو۔اور صاف صاف الفاظا میں دُنیا پر وہ سچائیاں ظاہر کرو جو خدا نے تم کو دی ہیں تا قیامت کے دن سبکدوش ہو کہ ہم نے اپنی طرف سے تبلیغ کر دی تھی۔کون جانتا ہے کہ میں کل تک زندہ رہوں گا لیپس ہر ایک انسان کا فرض ہے کہ وہ کل کے آنے سے پہلے ہی اپنے خیالات کا دنیا پر اظہار کرے اور مولی ہے جو کچھ ہدایت پائی نہس کو لوگوں پرپیش کرے۔پھر جس کا دل چاہے مانے اور جو چاہے انکار کرونے حضرت مسیح نے اس تبلیغ کے کام کے لئے اپنے حواریوں کو کہا تھا : مَنْ اَنْصَارِى إِلَى اللهِ آج میں بھی حضرت مسیح کے تبع کے طور پر اپنے دوستوں کے آگے یہی کلمہ دوہراتا ہوں کہ اپنی کھر ہمت باندھ کر میرے ساتھ اس کام میں شامل ہوا اور جہاں تک ہو سکے اس کام کو کرو تا خدا تعالیٰ کی درگاہ سے انعام کے مستحق ہو۔یہ سلسلہ تو ضرور پھیلے گا ہی لیکن ہم نے شستی دکھائی تو ہم انصار کیونکر بنیں گے۔لیکن چونکہ یہ ایک بڑا عظیم الشان کام ہے۔اس لئے میں یہ شرط لگانی پسند کرتا ہوں کہ جس نے اس کام میں حصہ لینا ہو وہ پہلے سات دفعہ استخارہ کرے تاکہ اللہ تعالٰی اس کے کام کا ذمہ دار ہو جائے اور اگر سات دفعہ استخارہ کرنے کے بعد اس کے دل کو اللہ تعالٰی اس طرف جھکا دے تو پھر شوق سے اس انجمن میں داخل ہو۔چنانچہ میں نے بھی اس اعلان کے پہلے خود کسی دفعہ استخارہ کیا اور نہ صرف خود ہی کیا بلکہ کسی ایک نیک اور صالح دوستوں سے بھی استخارہ کروایا اور کئی ایک دوستوں کو اس کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارات بھی ہوئیں تب جا کر یہ کام میں نے شروع کیا اور استخارہ وغیرہ کرنے کے بعد حضرت خلیفہ المسیح سے بھی اجازت لی چنانچہ اس انجمن کے وہ قوائد جن کی پابندی ہر ایک ممبر کو لازمی ہوگی وہ حضرت خلیفہ المسیح نے کے حضور پیش کر کے اجازت حاصل کرلی گئی ہے یہ