سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 190 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 190

19- کر سکتا ہے یا نہیں ؟ خلیفہ کے حکم صدر انجمن مسترد کر سکتی ہے یا نہیں ؟ حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ نے یہ سوالات سیکرٹری صدر انجمن احمدیہ جناب مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے کو بغرض جواب بھیجوا دیئے۔مولوی صاحب موصوف نے ان سوالات سے متعلق اپنا جو جواب بھیجوایا وہ یہ ہے :- ،۔۔> اس وقت خلافت کے منصب پر بیٹھنے والا صدر انجمن احمدیہ کا صدر ہے یعنی جس شخص کو حضرت صاحب نے مجلس معتمدین صدر انجمن احمدیہ کا میر مجلس منتخب فرمایا تھا اسی کو ساری قوم نے اتفاق کے ساتھ خلیفہ منتخب کیا ہے۔ہیں وہ اور صدر انجمن پس احمدیہ ایک ہی چیز ہیں۔آئندہ جیسا خلیفہ ہوگا ویسے ہی اس کے ساتھ تعلقات ہوں گے علم غیب کوئی نہیں جانتا۔لیکن حضرت صاحب کی وصیت سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ خلیفہ کا کوئی فرد واحد ہونا ضروری ہے۔گو بعض صورتوں میں ایسا ہو سکتا ہے۔جیسا کہ اب ہے بلکہ حضرت صاحب نے انجمن کو اپنا خلیفہ بنایا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ خلیفہ ایک ہی شخص ہو بلکہ ایک جماعت بھی ہو سکتی ہے اور یہ اس واسطے بھی ہے کہ انجمن کے واسطے حضرت اقدس نے دُعا کی ہے کہ ایسے امین ہمیشہ اس سلسلہ کو ہاتھ آتے رہیں جو خدا کے لئے کام کریں اور خاص طور پر اگر اس امانت کے قابل کسی ایک فرد واحد کو سمجھا ہے تو وہ حضرت مولوی نور الدین صاحب ہی ہیں۔انجمن کو ایک مامور من اللہ نے الہام الہی کے مطابق قائم کیا ہے اگر کوئی خلیفہ مامور من اللہ ہو تو وہ مطابق منشاء الہی اس میں جو چاہے گا تغیر کر سکے گا، دوسرے کے واسطے جائز نہیں۔حضرت صاحب نے جائدادوں اور مالوں اور مکانوں کا صرف محافظ ہی نہیں بنایا بلکہ ان کا مالک بھی قرار دیا ہے۔نہاں صرف یہ روک