منتخب احادیث

Page 52 of 88

منتخب احادیث — Page 52

حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔مٹی میں ملے اس کی ناک۔مٹی میں ملے اس کی ناک ( یہ الفاظ تین دفعہ آپ نے دوہرائے ) ( یعنی ایسا شخص سخت قابل مذمت اور بدقسمت ہے )۔لوگوں نے عرض کیا حضور! کونسا شخص؟ آپ نے فرما یاوہ شخص جس نے اپنے بوڑھے ماں باپ کو پایا اور پھر وہ ان کی خدمت کر کے جنت میں داخل نہ ہوسکا۔52