منتخب احادیث

Page 37 of 88

منتخب احادیث — Page 37

يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ أَثَامِهِمْ شَيْئًا۔(مسلم کتاب العلم باب من سن حسنة او سيئة) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جو شخص کسی کو ہدایت کی طرف بلاتا ہے اس کو اتنا ہی ثواب ملتا ہے جتنا ثواب اس بات پر عمل کرنے والوں کو ملتا ہے اور ان کے ثواب میں کچھ بھی کم نہیں ہوتا اور جو شخص کسی گمراہی اور برائی کی طرف بلاتا ہے اس کو بھی اسی قدر گناہ ہوتا ہے جس قدر کہ اس برائی کرنے والے کو ہوتا ہے اور اس کے گناہ میں کوئی کمی نہیں ہوتی۔٤٦- عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يَسِرُ وا وَلَا تُعَسّرُوا وَبَيَّرُ وا وَلَا تُنَفِّرُوا - (مسلم كتاب الجهاد باب فى الامر بالتيسير وترك التنفير) حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگوں کے لئے آسانی مہیا کرو۔ان کے لئے مشکل پیدا نہ کرو۔خوش خبری دوان کو مایوس نہ کرو۔37