منتخب احادیث

Page 34 of 88

منتخب احادیث — Page 34

پوچھا کہ یا رسول اللہ ! اجر کے لحاظ سے سب سے بڑا صدقہ کونسا ہے آپ نے فرمایا کہ اجر کے لحاظ سے وہ صدقہ بڑا ہے کہ تو اس حال میں صدقہ کرے کہ تو بالکل تندرست ہو اور خود بھی خواہش رکھتا ہو اور تو ڈرتا ہو غربت سے اور طمع رکھتا ہو کہ تو غنی ہو جائے اور تو نہ مہلت دے ( یعنی صدقہ دینے میں اتنی دیر نہ کرو) کہ جان نکلتے ہوئے گلے تک پہنچ جائے اور پھر تو خیال کرے کہ میں اس مال کو فلاں جگہ خرچ کروں اور میرا یہ مال میرے فلاں وارث کو ملے گا۔34