منتخب احادیث

Page 21 of 88

منتخب احادیث — Page 21

حضرت عمر بن الخطاب بیان کرتے ہیں کہ ہم آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ کے پاس ایک آدمی آیا جس کے کپڑے بہت سفید تھے اور بالوں کا رنگ سیاہ تھانہ وہ مسافر لگتا تھا اور نہ ہم میں سے کوئی اسے پہچانتا تھاوہ آیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنے کے ساتھ اپنے گھٹنے ملا کر مؤدب بیٹھ گیا اور عرض کیا اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ایمان کسے کہتے ہیں آپ نے فرمایا ایمان یہ ہے کہ تو اللہ پر اس کے فرشتوں پر اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر۔یوم آخرت اور خیر وشر کی تقدیر پر ایمان لائے۔21