منتخب احادیث

Page xiii of 88

منتخب احادیث — Page xiii

کے نام سے مشہور ہے۔اس کے جمع کرنے والے مالک بن انس عام طور پر امام مالک کے نام سے مشہور ہیں یہ کتاب صحاح ستہ میں اس لیے شامل نہیں کی جاتی ہے کہ یہ دراصل فقہ کی کتاب تصور ہوتی ہے جس میں فقہ کے مسائل کے بیان میں احادیث بیان ہوئی ہیں۔جو روایات مؤطًا امام مالک میں بیان ہوئی ہیں ان کا مستند ہونا اس بات سے ظاہر ہے کہ وہ سب کی سب صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں بھی شامل ہیں۔احادیث جمع کر نیوالوں میں امام مالک کا درجہ اس قدر بلند ہے کہ آپ کو امام المحدثین کہا جاتا ہے۔(یعنی احادیث جمع کرنے والوں کا امام) اور احادیث جمع کرنے والے علماء میں سب ہی نے آپ کے اس بلند مقام کی تصدیق کی ہے۔