منتخب احادیث — Page xi
اور روایتوں کی صحت کی جانب اس قدر توجہ دی جس کے باعث کسی دوسرے ( تاریخی ) ذخیرے کے جمع کرنے کے کام کا مقابلہ بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال کے جمع کرنے کے کام سے نہیں کیا جاسکتا۔ہر حدیث کے راویوں کی زنجیر کی ہر کڑی کا ذکر احادیث کے تمام بڑے مجموعات میں مذکور ہے۔یہاں تک کہ راویوں کے اخلاق اور ان کے مستند ہونے کی جانچ پڑتال کا کام ایک علیحدہ مستقل مضمون کی حیثیت اختیار کر گیا جس کے نتیجہ میں روایتوں کی صحت پر کھنے اور ان کا تجزیہ کرنے کے لیے تاریخ انسانی میں پہلی بار ایک جدید صنف کا اضافہ ہو گیا۔اپنے ان قارئین کے فائدے کے لئے جو اسلام کے متعلق بہت کم واقفیت رکھتے ہیں ہم یہاں پر یہ بتانا ضروری خیال کرتے ہیں کہ احادیث کے موضوع پر جو درجنوں کتا ہیں لکھی گئی ہیں ان میں علماء اسلام کے نزدیک چھ غیر معمولی اہمیت کی حامل تصور کی جاتی ہیں۔یہ صحاح ستہ کہلاتی ہیں (یعنی چھ مستند ) زیر نظر مختصر مجموعہ میں پیش کی جانے والی اکثر احادیث مذکورہ چھ کتب احادیث سے ماخوذ ہیں۔اُن کتب احادیث اور ان کے جمع کرنے والے علماء کا تعارف ذیل میں پیش ہے۔صحیح بخاری قرآن کریم کے بعد یہ کتاب سب سے زیادہ مستند خیال کی جاتی ہے۔اس کتاب کے جمع کرنے والے بخارا کے رہنے والے محمد اسمعیل تھے جو عرف عام میں امام بخاری کہلاتے ہیں۔( پیدائش ۹۴ ! ھ وفات ۲۵۶ ھ مطابق ۸۱۲ تا ۶۸۷۸) صحیح مسلم اہمیت کے لحاظ سے صحیح مسلم کا دوسرا درجہ خیال کیا جاتا ہے اس کے جمع کرنے والے مسلم