سیرة النبی ﷺ

by Other Authors

Page 75 of 304

سیرة النبی ﷺ — Page 75

رات اور رات کے بعد دن ہوتا ہے پس اس سلسلہ کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا کہ اس وقت خدا تعالیٰ خوش ہے اور اس وقت ناراض ہے غلط ہے۔“ اسلام کا عالمگیر مشن: (ملفوظات [ 2003 ایڈیشن] جلد 5 صفحہ 370) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تحریرات میں بڑی تفصیل سے اسلام کے عالمگیر مشن کا ذکر فرمایا ہے۔اور اس پر مختلف پہلووں سے روشنی ڈالی ہے۔چند تحریرات پیش ہیں پہلا مقصد آنحضرت صلی اللہ ﷺ کا عرب کی اصلاح تھی۔اور عرب کا ملک اس زمانہ میں ایسی حالت میں تھا کہ بمشکل کہہ سکتے ہیں کہ وہ انسان تھے “ ایک جگہ فرمایا: (پیغام صلح۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 463) "رسول اللہ صلی الم کے دنیا میں آنے کی غرض وغایت تو صرف یہ تھی کہ دنیا پر اس خدا کا جلال ظاہر کریں جو مخلوق کی نظروں اور دلوں سے پوشیدہ ہو چکا تھا اور اسکی جگہ باطل اور بیہودہ معبودوں، بتوں اور پتھروں نے لے لی تھی اور یہ اس صورت میں ممکن تھا کہ اللہ تعالیٰ رسول اللہ صلیالی کم کی جمالی اور جلالی زندگی میں جلوہ گری فرماتا اور اپنے دست قدرت کا کرشمہ دکھاتا“ (ملفوظات [2003 ایڈیشن] جلد 1 صفحہ 426) ”ہمارے نبی صلی ا م نے کہیں نہیں کہا کہ میں صرف عرب کے لئے بھیجا گیا ہوں بلکہ قرآن شریف میں یہ ہے قُل يَأَيُّها الناسُ انّى رسولُ اللهِ اليكُم جميعًا (اعراف (159) یعنی لوگوں سے کہہ دے کہ میں تمام دنیا کے لئے بھیجا گیا ہوں“ (پیغام صلح، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 469) قرآن شریف نے ہی کھلے طور پر یہ دعوی کیا ہے کہ وہ دنیا کی تمام قوموں کے لئے آیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے قُل يَا أَيُّها الناسُ انّى رسولُ اللهِ اليكُم جميعًا یعنی تمام لوگوں کو کہہ دے کہ میں تم سب کے لئے رسول ہو کر آیا ہوں اور پھر فرماتا ہے وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً 75