سیرة النبی ﷺ

by Other Authors

Page 12 of 304

سیرة النبی ﷺ — Page 12

یہود مشرکوں کے پیشوا تھے: آپ نے فرمایا ہے شرک کی ابتداء کرنے والے یہو رہی تھے۔پس وہ لوگ خدائے تعالیٰ کو جسمانی اور جسم قرار دینے میں اور اس کی ربوبیت اور رحمانیت اور رحیمیت وغیرہ صفات کے معطل جانے میں اور ان صفتوں میں دوسری چیزوں کو شریک گرداننے میں اکثر مشرکین کے پیشوا اور سابقین اولین میں سے ہیں“ عیسائیوں کی حالت: (براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 466 حاشیہ نمبر 11) دنیا کی باقی اقوام و مذاہب کی طرح عیسائیت پر بھی جسے وجود میں آئے ابھی صرف پانچ سو سال ہی ہوئے تھے اخلاقی انحطاط کا دور تھا۔حضور نے اس بارہ میں بھی کئی پہلووں پر روشنی ڈالی ہے۔مثلاً عیسائیوں میں اخلاقی زوال کی وجوہات کیا تھیں اور بد اخلاقی کی کیا حالت تھی نیز یہ کہ دنیا کی دوسری اقوام پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوئے۔یہودیوں سے مذہب میں تحریف کا سبق لینا: جیسا کہ حضور نے یہود کے متعلق فرمایا ہے پس وہ لوگ خدائے تعالیٰ کو جسمانی اور جسم قرار دینے میں اور اس کی ربوبیت اور رحمانیت اور رحیمیت وغیرہ فات کے معطل جاننے میں اور ان صفتوں میں دوسری چیزوں کو شریک گرداننے میں اکثر مشرکین کے پیشوا اور سابقین اولین میں سے ہیں“ (براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد 1 حاشیہ 11 صفحہ 466) اسی طرح ایک اور جگہ فرمایا کہ اور سچ تو یہ ہے کہ عیسائیوں نے بھی انہیں تعلیموں سے مخلوق پرستی کا سبق سیکھا ہے کیونکہ جب عیسائیوں نے معلوم کیا کہ بائیبل کی تعلیم بہت سے لوگوں کو خدا کے بیٹے اور خدا کی بیٹیاں بلکہ خدا ہی بناتی ہے۔تو انہوں نے کہا کہ آؤ ہم بھی اپنے ابن مریم کو انہیں میں داخل کریں تا وہ دوسرے بیٹوں 12