سیرة النبی ﷺ

by Other Authors

Page 8 of 304

سیرة النبی ﷺ — Page 8

contending tribes and for the exchange of vitriolic satires on the part of the poets۔The Spokesmen of the warring parties, though always ready for a fight the Bedouin was not necessarily eager to be killed۔His encounters therefore, were not as sanguinary as there accounts would lead one to believe۔Nevertheless these Ayyam provided a safety valve for a possible over population in Bedouin land, whose inhabitants were normally in a condition of semi- starvation and to whom the fighting mood was a chronic state of mind۔Through them vendetta became one of the strongest religio- social institutions in Bedouin life۔(10) ایران اور ہند: عرب کی طرح ایران اور ہند بھی بت پرستی اور شرک سے بھرے پڑے تھے۔جنکا ذکر آپ نے مذکورہ حوالہ میں کیا ہے جب ہم تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ایران میں صدیوں پہلے مادہ پرستی رائج ہو چکی تھی۔تیسری اور چوتھی صدی عیسوی میں ایران میں اشکانی خاندان حکمران تھا اس زمانہ میں بھی لوگ چاند ، سورج اور ستاروں کی پرستش کرتے تھے۔آفتاب کو مہر کہتے تھے اور اسے کنبہ کا محافظ سمجھتے تھے۔آفتاب طلوع ہو تا تو پرستش کے لئے گردنیں خم ہو جاتیں آفتاب کے نام پر قربانیاں اور نذر نیاز دیا کرتے تھے۔(11) ایران کی یہ بت پرستی آنحضرت علی ایم کے زمانہ تک عروج پر تھی۔اس کا ایک ثبوت ان روایات میں بھی ملتا ہے جن میں حضرت سلمان فارسی کے متعلق بیان کیا گیا ہے کہ انکا خاندان مقدس آگ کی حفاظت پر مامور تھا۔نیز وہ روایات بھی اس کا ثبوت ہیں جن میں بیان کیا گیا ہے کہ ولادت رسول اللہ صلی علیم کے وقت ایران کی مقدس آگ جو صدیوں سے روشن تھی بجھ گئی۔(12) اسی طرح آپ نے ہند کی بت پرستی کا بھی ذکر کیا ہے اس کے متعلق بھی بہت سے تاریخی ثبوت موجود ہیں۔آنحضور صلی ایام کے زمانہ بعثت سے عرصہ قبل ہند میں بت پرستی رائج ہو چکی تھی جیسا کہ ستیار تھ پر کاش میں جین مت اور بت پرستی کے ضمن میں لکھا ہے کہ ”بہت لوگوں نے جین مت قبول کیا لیکن وہ لوگ جو پہاڑی کاشی قنوج والے تھے انہوں نے جینیوں کا مت قبول نہ کیا۔وہ جین وید کے معنی نہ جان کر بیرونی پوپ لیلا کی بنیاد غلطی سے ویدوں پر مان کر ویدوں کی بھی مذمت کرنے لگے اسکے پڑھنے پڑھانے وغیرہ اور برہمچریہ وغیرہ 8