سیرة النبی ﷺ

by Other Authors

Page 1 of 304

سیرة النبی ﷺ — Page 1

بسم اللہ الرحمن الرحیم باب اول عرب و عجم قبل از اسلام اور آنحضور صلی یم کے آباء واجداد آنحضور صلی الم کا ملک عرب سے اور بالخصوص مکہ سے ظہور فرمانا بیشمار حکمتوں پر مبنی ہے۔انسانی آنکھ تاریخ عالم کی ورق گردانی کرتے ہوئے جب سر زمین عرب پر پہنچتی ہے تو ظهر الفساد فی البر والبحر کا اندوہناک نظارہ کرتی ہے۔پھر وہی آنکھ ظہور اسلام کے بعد جب عرب کی پلٹی ہوئی کا یا دیکھتی ہے تو دل ایمان و عقیدت سے بھر جاتا ہے اور زبانوں پر بے اختیار درود و سلام جاری ہو جاتا ہے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَ سَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔صَادَفَتَهُمْ قَوْمًا كَرَوَثٍ ذِلَّةٌ فَجَعَلْتَهُمْ كَسَبُكَةِ الْعِقْيَانِ تو نے انہیں گوبر کی طرح ذلیل قوم پایا تو تو نے انہیں خالص سونے کی ڈلی کی مانند بنا دیا۔حَتَّى القَنى بَرٌّ كَمِثلِ حَدِيقَةٍ عَذَبِ الْمَوَارِدِ مُمرِ الْأَغْصَانِ یہاں تک کہ مخشک ملک اس باغ کی مانند ہو گیا جس کے چشمے شیریں ہوں اور جس کی ڈالیاں پھلدار ہوں۔عَادَتْ بِلَادُ الْعُرُبِ نَحْوَ نَضَارَةِ بَعْدَ الْوَجِـي وَ الْـمَـحْـلِ وَ الْخُسْرَانِ ملک عرب خشک سالی۔قحط اور تباہی کے بعد شاداب ہو گیا۔كَانَ الْحِجَازُ مَغَازِلَ الْعِزُلَان فَجَعَلْتَهُمْ فَانِينَ فِي الرَّحْمَانِ اہل حجاز آھو چشم عورتوں سے عشق بازی میں لگے ہوئے تھے سوکو نے انہیں خدائے رحمن ( کی محبت ) میں فانی بنا دیا۔(قصائد الاحمدیہ صفحہ 3) ملک عرب سے آنحضور صلی الم کے ظہور کی حکمت: سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تحریرات و فرمودات میں اس امر پر روشنی ڈالی ہے کہ آنحضور صلی ا م کا ملک عرب سے مبعوث ہونا حکمت سے خالی نہ تھا بلکہ ضرور تھا کہ آپ عرب ہی سے ظہور فرماتے۔آپ فرماتے ہیں۔