سیرة النبی ﷺ — Page 109
(35) اسی طرح امیر معاویہ کے متعلق بھی روایت ہے کہ ان سے جب معراج کی بابت پوچھا گیا تو انہوں نے کہا یہ ایک رویا صادقہ تھی۔(36) شیعہ عقائد کی اصلاح: شیعہ معراج اور اسرا کے واقعات کے ساتھ حضرت علی سے متعلق بعض عقائد بیان کرتے ہیں۔حضور نے ان عقائد باطلہ کو بھی رڈ فرمایا ہے۔ایسا ہی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ایک کرامت ہے کہ جب جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج ہوا تو آپ نور کے صدہا پر دے عبور کر کے خدا تعالیٰ تک پہنچے صرف ایک پر دہ باقی رہا تو آپ نے عرض کی کہ یا الہی میں تو اس قدر مشقت اُٹھا کر محض دیدار کے لئے آیا تھا مگر اس جگہ ایک پردہ درمیان میں حائل ہے میرے پر رحم فرما اور یہ پردہ درمیان سے اُٹھا دے تا مجھے دیدار نصیب ہو تب اللہ تعالیٰ نے رحم فرما کر پردہ درمیان سے اُٹھا دیا تو کیا دیکھتے ہیں کہ جس کو خدا سمجھے بیٹھے تھے وہ حضرت علی ہی ہیں۔پھر یہ سنا کر کہا جاتا ہے کہ مرتضیٰ علی کی یہ شان ہے شیخین کو اُن سے نسبت ہی کیا اور ایسی ہی اور کرامات بھی بہت ہیں جو اس زمانہ کے جہلاء پیش کیا کرتے ہیں“ تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 337) شیعوں نے مبالغہ کی حد کر دی۔ایک شیعہ اپنی کتاب میں لکھتا ہے تمام انبیاء حتی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی امام حسین کی شفاعت کے محتاج ہیں۔پھر کہتے ہیں کہ حضرت علی پر وحی آئی تھی مگر جبریل بھول گیا۔اور یہ بھی لکھا ہے کہ آنحضرت ملا ہم جب معراج کو گئے تو آگے علی موجود تھے اور ایک شخص حضرت علی کو خدا کہتا ہے تو کہا کہ اچھالا کھوں کروڑوں بندے خدا کے اور ایک بندہ تو میرا ہی سہی۔گویا حضرت علی کو خدا بنادیا ہے۔تعجب ہے کہ علی آسمان پر تو خدا ہے مگر زمین پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا صرف ایک صحابی ہے جو معمولی خلافت کو بھی نہ سنبھال سکا۔معلوم نہیں کہ لوگ شیعہ (مذہب) میں کونسا اسلام پاتے ہیں۔آنحضرت صلی ال ولم کے کل صحابہ کو سوائے دو چار کے یہ مرتد کہتے ہیں۔اُمہات المومنین پر سخت اعتراض کرتے ہیں۔قرآن کو بیاض عثمانی قرار دیتے ہیں۔جس قوم کے 109