سیرت احمد — Page 4
سیرت احمد یعنی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چھبیس (۲۶) بلند پایہ صحابہ کی ایمان افروز اور غیر مطبوعہ روایات جو راقم الحروف (قدرت اللہ سنوری) نے ۱۹۱۵ء میں اپنے الفاظ میں قلمبند کی تھیں۔کتاب کے آخری حصہ میں حضور اقدس کے بعض خطوط کی نقل کے علاوہ اپنی سوانح حیات بھی درج کر دی ہے۔اس کتاب کی اشاعت کے جملہ اخراجات میرے بیٹے الحاج مسعود احمد صاحب خورشید کراچی نے برداشت کئے ہیں۔فجر اہم اللہ احسن الجزاء۔