سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 408 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 408

سيرة النبي متر 408 جلد 4 لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ 17 کہ ظاہری قربانیاں جو تم کرتے ہو وہ خدا تعالیٰ کو نہیں پہنچتیں۔بلکہ خدا تعالیٰ کو وہ اخلاص پہنچتا ہے جس کے ماتحت قربانی کی جاتی ہے اور وہ محبت الہی پہنچتی ہے جو اس قربانی کی محرک ہوتی ہے یہی تعلیم ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام نے دی۔غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جامع جمیع کمالاتِ رُسُل تھے۔آپ میں آدم کے کمالات بھی تھے، آپ میں نوح کے کمالات بھی تھے، آپ میں ابراہیم کے کمالات بھی تھے ، آپ میں موسقی کے کمالات بھی تھے اور آپ میں عیسی کے کمالات بھی تھے اور پھر ان سب کمالات کو جمع کرنے کے بعد آپ میں خالص محمدی کمالات بھی تھے۔گویا سب نبیوں کے کمالات جمع تھے اور پھر اس سے زائد آپ کے ذاتی کمالات بھی تھے۔پس جو دین آپ لائے وہ جامع جمیع ادیان ہوا اور اس کی موجودگی میں باقی مذاہب میں سے کسی مذہب کی پیروی کی ضرورت نہ رہی۔“ 1: النساء : 164 2: النحل: 124 3: يوسف : 109 66 ( انقلاب حقیقی صفحہ 70 تا 76 مطبوعہ سٹیم پریس قادیان پبلشر مولوی عبدالرحمن انور ) 4: الانعام:162 تا 164 :5 المزمل : 16 6: الانعام: 155 7: يوسف : 112 8: الاعراف: 144 9: النجم : 10،9 10 : النساء: 165