سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 232 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 232

سيرة النبي علي 232 جلد 4 رسول کریم ﷺ کی مذہبی رواداری حضرت مصلح موعود نے 17 فروری 1936 ء کو کلارنی ہوٹل کراچی میں ایک عشائیہ سے خطاب میں رسول کریم ﷺ کی سیرت کے حوالہ سے فرمایا:۔نجران جو یمن کا ایک حصہ ہے وہاں کے عیسائیوں کا ایک وفد آنحضرت عمی کی خدمت میں مذہبی بحث کرنے کیلئے حاضر ہوا۔گفتگو لمبی ہوگئی۔ایک دن ( جو غالباً اتوار کا دن ہوگا کیونکہ تین دن کی گفتگو میں صرف ایک دن نماز کا ذکر آتا ہے ) عصر کے وقت انہوں نے اس خیال کا اظہار کر کے بحث کو ختم کرنا چاہا کہ ہماری نماز کا وقت ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ یہ مسجد خدا کا گھر ہے تم اسی میں عبادت کر لو۔چنانچہ صلى الله اُسی جگہ اسی مسجد میں رسول کریم ہے کے سامنے ان لوگوں نے اپنی عبادت کر لی 1۔اگر ہمارے آنحضرت معہ اخلاق کا یہ نمونہ دکھاتے ہیں اور پھر ایسے موقع پر جہاں تو حید اور شرک کا اختلاف ہے تو اس میں ہمارے لئے ایک نہایت قیمتی سبق چھوڑتے ہیں کہ ہمیں مذہبی اختلاف کی وجہ سے آپس کی رواداری کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔“ (الفضل 26 فروری 1936 ء ) 1: السيرة الحلبية الجزء الثالث باب يذكر فيه ما يتعلق بالوفود صفحه 386،385 مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الاولى