سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 160 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 160

سيرة النبي علي 160 جلد 4 رسول کریم علیہ کی عظمت کے قیام کے لئے جماعت احمدیہ کی مساعی 27 دسمبر 1934ء کو جلسہ سالانہ قادیان سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود نے فرمایا:۔پھر کہا جاتا ہے کہ احمدی رسول کریم ﷺ کی ہتک کرتے ہیں۔ادھر اخباروں میں شائع کرتے ہیں کہ جو رسول کریم ﷺ کی جنگ کرے اُس کا قتل کرنا جائز ہے۔مطلب یہ کہ احمدیوں کو قتل کرنا جائز ہے اور عوام کو چاہئے کہ احمدیوں کو قتل کریں حالانکہ رسول کریم ﷺ کی ہتک ہم نہیں کرتے بلکہ وہ خود کرتے ہیں۔وہ کسی منصف کو بٹھا کر فیصلہ کرا لیں کہ رسول کریم ﷺ کی ہتک وہ کرتے ہیں یا ہم ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو کہتے ہیں: بعد از خدا بعشق محمد محمرم گر کفر این بود بخدا سخت کافرم 1 صلى الله یعنی خدا تعالیٰ کے بعد رسول کریم علیہ کے عشق سے میں مخمور ہوں اس کا نام اگر کفر ہے تو خدا کی قسم میں سخت کافر ہوں۔یہ ہمارا عقیدہ ہے مگر کہا یہ جاتا ہے کہ ہم رسول کریم ع کی ہتک کرتے ہیں۔پھر باوجود اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بروز تھے اور آپ کے حلیہ میں آئے۔آپ کا ادب آپ کے دل میں اس قدر تھا کہ آپ کی آل و اولاد کے متعلق