سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 487
سيرة النبي علي 487 جلد 3 غزوہ حنین میں رسول کریم ﷺ کی شجاعت صلى الله 28 دسمبر 1932ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر حضرت مصلح موعود نے فضائل القرآن کے نام سے جاری سلسلہ خطابات کو جاری رکھتے ہوئے جو خطاب فرمایا اُس میں آپ آنحضرت ﷺ کی غزوہ حنین میں شجاعت کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :۔غزوہ حنین میں جب صحابہ کی سواریاں بدک گئیں اور رسول کریم ﷺ کے پاس صرف 12 آدمی رہ گئے تو انہوں نے عرض کیا کہ آپ ذرا پیچھے ہٹ جائیں کیونکہ دشمن کا شدید حملہ ہے۔جس صحابی نے آپ کی سواری کے جانور کو پکڑا ہوا تھا اسے آپ نے فرمایا چھوڑ دو اور پھر سواری کو ایڑ لگا کر آگے بڑھے اور فرمایا :۔أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِب أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِب 1 اور باوجود یکہ اس وقت چاروں طرف سے تیر برس رہے تھے مگر آپ کو نہ لگے۔تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے تصرف کے ماتحت جو اسباب پیدا ہوتے ہیں وہ نظر ( الفضل 21 فروری 1933ء) نہیں آتے۔“ 1: بخارى كتاب الجهاد والسير باب من قاد دابة غيره فى الحرب صفحہ 474 حدیث نمبر 2864 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية