سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 336 of 536

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 336

سيرة النبي عمال 336 جلد 3 اصل بات یہ ہے کہ چونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو اکمل بنانا تھا، اسلام کو اکمل دین اور قرآن کو آخری کلام بنانا تھا اس لئے ضروری تھا کہ اسے ایسا محفوظ بنا تا کہ کوئی مطلب فوت نہ ہو۔اور اس کی ایک ہی صورت تھی اور وہ یہ کہ عالم الغیب خدا کے الفاظ میں سب کچھ بیان ہو۔رویا اور کشوف میں جھگڑے اور اختلاف پڑ جاتے ہیں۔اس لئے شریعت اسلامیہ کو خدا تعالیٰ نے اپنے الفاظ میں اتار کر اس کا نام کلام اللہ رکھا۔“ فضائل القرآن نمبر 4 صفحہ 214 ، 215 ناشر الشركة الاسلامیہ ربوہ 1963ء)