سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 241
سيرة النبي علي 241 جلد 3 صلى الله ساتھ ہے۔لیکن باغ محمد کے پھولوں سے چوسا ہوا شہد بھی اس کی زبان سے ٹپک رہا ہے۔وہ لاکھ کہے کہ اسلام آنحضرت ﷺ کا تیار کردہ ہے۔وہ دشمن ہے اور دشمنی اس کا شیوہ۔لیکن یہ صداقت جو اس کے قلم سے نکل گئی ہے اب ہزار کوشش سے بھی وہ اور اس کے ساتھی اس کو لوٹا نہیں سکتے کہ دنیا نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیدا نہیں کیا بلکہ محمد ﷺ نے ایک نئی دنیا پیدا کی ہے۔اور یہ کام سوائے خدا کے فرشتوں کے اور کوئی نہ کر سکتا۔زمینی راہنما زمین کی پیدائش ہوتے ہیں۔یہ انسانی راہنما ہی ہوتے ہیں جو نئی زمین پیدا کر جاتے ہیں کیونکہ جو خالق کی طرف سے آتا ہے وہی نئی خلق پر ( الفضل 25 اکتوبر 1930ء) قدرت پاتا ہے۔66 The life of Mohammad by Sir William Muir, Introduction XC VIII, :1 Topic Arabia before Mohammad۔Edition Edinburgh 1923۔