سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page vi
66 اور اپنے متبعین میں بھی روشن کیا۔پسر موعود حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب جن کے بارہ میں پیشگوئی مصلح موعود میں یہ الفاظ بھی آتے ہیں کہ وہ حسن و احسان میں تیرا نظیر ہوگا۔آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محبت الہی اور عشق رسول کا جذ بہ ورثہ میں بھی پایا اور پیشگوئی کے الفاظ کے مطابق آپ حسن و احسان میں آپ کے نظیر تھے۔حضرت مصلح موعود نے خلافت سے پہلے اور 52 سالہ دور خلافت میں سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان میں عظیم الشان جہاد کیا۔آپ کے دور خلافت میں بعض ایسے مواقع بھی آئے جب ہمارے ہادی و مولیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان میں گستاخانہ مواد شائع کیا گیا تو آپ نے ان کا نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ اسلام اور بانی اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا خوبصورت چہرہ لوگوں کو دکھانے کی عملی سعی بھی فرمائی۔حضرت مصلح موعود کی بیان فرمودہ سیرۃ النبی ﷺ کو آپ کی جملہ کتب تحریرات، صلى الله خطابات و خطبات سے اخذ کر کے یکجائی صورت میں مرتب کیا گیا ہے اور اب اس کی دوسری جلد احباب کے استفادہ کے لئے پیش ہے۔