سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 424
سيرة النبي عل الله 424 جلد 2 اللہ کی جانب سے تم سب کی طرف پیغام ہدایت دے کر بھیجا گیا ہوں۔اور جن کی اپنی نسبت اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ 3۔تم سب سے بہتر امت ہو کہ جن کو تمام بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔تم نیکی کو دنیا میں پھیلاتے ہو اور بدی سے لوگوں کو باز رکھتے ہو۔تم بتاؤ کہ تم نے نور اسلام اور پیغام محمد ﷺ کی اشاعت کے لئے کیا کیا ؟ اگر آپ لوگ اپنے فرض کو ادا کرتے تو آج دنیا میں رسول کریم علی یم ﷺ اور اسلام پر حملہ کرنے والا کوئی نظر نہ آتا۔دنیا پر اسلام کی حکومت ہوتی اور تمام دل نگین محمد سے منقش ہوتے ، بجائے گالیوں کے اس مقدس ہستی پر درود بھیجا جاتا۔اگر آپ لوگوں کو اشاعت اسلام اور شریعت کے قیام کے لئے قربانی کرنے کی جرات نہیں تو پھر دوسروں کی حرکات کا گلہ کیا اور گورنمنٹ کی مدد سے رسول کریم ﷺ کی عزت کی حفاظت پر فخر کیسا !! الله کیا آپ لوگوں میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ پہلے اسے زہر دیا جائے اور پھر علاج کر کے اسے بچا لیا جائے ؟ وہ ڈوب جائے اور پھر لوگ اسے نکال لیں؟ یا اس کا مال چور لے جائیں اور پھر پولیس اس مال کو برآمد کر دے؟ اگر آپ اسے پسند نہیں کرتے بلکہ یہ پسند کرتے ہیں کہ آپ کو زہر دیا ہی نہ جائے اور آپ سلامتی سے سمندر کے کنارے پر کھڑے رہیں یا تختہ جہاز پر امن سے بیٹھے ہوئے ہوں اور آپ کا مال گھروں میں محفوظ رہے اور کوئی اسے ہاتھ نہ لگائے تو بخدا یہ بتائیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ کے متعلق آپ اس امر پر کیوں خوش ہوتے ہیں کہ پہلے لوگ انہیں گالیاں دیں اور پھر جیل خانوں میں چلے جائیں۔کیوں یہ کوشش نہیں کرتے کہ لوگ انہیں گالیاں ہی نہ دیں۔اور یہ کام بغیر اشاعتِ اسلام اور اصلاح نفس کے ہو ہی نہیں سکتا۔پس اٹھو اور اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو اسلام کی اشاعت کے لئے اور اپنی اور اپنے بھائیوں کی اصلاح کے لئے خرچ کرو۔پھر دیکھو کہ کس طرح دنیا میں امن قائم ہو جاتا ہے اور