سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 396 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 396

سيرة النبي الله 396 جلد 2 اسلام اور مسلمانوں کا فائدہ کس امر میں ہے 17 جولائی 1927 ء کو حضرت مصلح موعود کا لکھا ہوا یہ مضمون بھی پہلے مضامین کی ایک کڑی ہے۔اس میں آپ نے رسول کریم ﷺ پرحملہ کرنے والوں کے مقابلہ میں مسلمانوں کو متحد ہو کر کام کرنے کی تلقین کی چنانچہ رقم فرمایا :۔اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ میں متواتر اعلان کر چکا ہوں کہ اس وقت مسلمانوں کی حفاظت صرف اس امر میں ہے کہ وہ ان امور میں کہ جو سب مسلمانوں میں مشترک ہیں متحد ہو کر کام کریں اور اپنی طاقت کو ضائع نہ ہونے دیں۔اس جدو جہد کے نتیجہ میں جو ہم نے پچھلے دنوں کی ہے خدا کے فضل سے مسلمانوں میں اس قدر بیداری پیدا ہو چکی ہے کہ اہل ہنود دل ہی دل میں گڑھ رہے ہیں اور ایسی تجاویز سوچ رہے ہیں جن کے ذریعہ سے مسلمانوں میں تفرقہ اور شقاق پیدا کر دیں۔میں نے پہلے بھی مسلمانوں کو اس طرف توجہ دلائی ہے اور اب پھر توجہ دلاتا ہوں کہ ہمیں تمام ایسی باتوں سے اجتناب کرنا چاہئے جو دشمنوں کو ہنسنے کا موقع دیں اور ہماری طاقت کو پراگندہ کر دیں۔تمام احباب جانتے ہیں کہ ہماری طرف سے تمام مسلمان کہلانے والوں کے ایک مشتر کہ جلسہ کرنے کی تحریک ایک ماہ سے کی جا رہی ہے اور خدا کے فضل۔اس کام میں جو ہمارا ذاتی نہیں ہے بلکہ اسلام کا ہے تمام بہی خواہانِ اسلام ہم سے مل